
قاہرہ، 23 اگست (ہ س):۔
وسطی غزہ کے الزوائیدہ قصبے اور قریبی ن±صیرات پناہ گزین کیمپ میں اتوار کو اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں چار سالہ بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ سات دیگر زخمی ہوئے۔
مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ الزوائیدہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنانے سے قبل اسرائیلی فوج نے وہاں موجود لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی تھی۔ حملے کے بعد عمارت ملبے میں تبدیل ہوگئی اور آس پاس کئی میٹر تک پھیلے ملبے اور چھروں کی زد میں آکر لوگ زخمی ہوئے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اس حملے میں چار سالہ محمد عبدالسلام طٰہٰ سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔ شدید زخمی بچے کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں بعد میں اس کی موت ہوگئی۔
دوسرا فضائی حملہ قریبی ن±صیرات پناہ گزین کیمپ میں ہوا۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے دونوں حملوں میں کم از کم دو افراد کی ہلاکت اور سات افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
حملے کے بعد علاقے میں پناہ لیے ہوئے ایک بے گھر فلسطینی نے امن اور مستقل حل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگ مسلسل جاری تشدد سے پریشان ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دونوں واقعات کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ ان فضائی حملوں کی معلومات اور حالات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ