
تاریخ کے اوراق میں 24 اگست کی تاریخ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اسی دن سال 1891 میں ایڈیسن نے موشن پکچر سے وابستہ اپنی اہم ٹیکنالوجیز ’کائنیٹوگرافک کیمرہ‘ اور ’کائنیٹواسکوپ‘ کے لیے پیٹنٹ حاصل کیا تھا۔ ان ایجادات نے آگے چل کر جدید سنیما کے ارتقا کی مضبوط بنیاد رکھی۔
کائنیٹوگرافک ابتدائی دور کا ایک موشن پکچر کیمرہ تھا، جبکہ کائنیٹواسکوپ کے ذریعے لوگ متحرک تصاویر کو دیکھ سکتے تھے۔ اس دور میں یہ ٹیکنالوجی تفریح کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب لے کر آئی۔ اگرچہ اس وقت فلموں کو آج کی طرح بڑے پردے پر اجتماعی طور پر نہیں دکھایا جاتا تھا، لیکن متحرک تصاویر کی اس ٹیکنالوجی نے مستقبل کی فلم انڈسٹری کے لیے راستہ ہموار کیا۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کیمرہ، پروجیکشن اور فلم سازی کی تکنیک بہتر ہوتی گئی اور سنیما آج دنیا کے سب سے بڑے اور بااثر تفریحی ذرائع میں شامل ہو چکا ہے۔ یوں 24 اگست 1891 کا دن موشن پکچر ٹیکنالوجی کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل تسلیم کیا جاتا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1600 - ایسٹ انڈیا کمپنی کا پہلا جہاز ’ہیکٹر‘ سورت کے ساحل پر پہنچا۔
1690 - جاب چارنوک کولکاتا میں آ کر آباد ہوئے۔
1690 - کولکاتا شہر کا یومِ تاسیس۔
1917 - نامور کلاسیکی گلوکار بسوراج راج گرو، جنہیں ’ہندوستانی موسیقی کا بادشاہ‘ کہا جاتا ہے کی پیدائش۔
1969 - وراہا گری وینکٹ گری ہندوستان کے چوتھے صدر جمہوریہ بنے۔
1974 - فخر الدین علی احمد ہندوستان کے پانچویں صدر جمہوریہ بنے۔
1999 - پاکستان نے کارگل آپریشن کے دوران ہندوستان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 8 جنگی قیدیوں کو اپنا ماننے سے انکار کر دیا۔
2000 - بنگلہ دیش کے سابق صدر محمد ارشاد کو 5 سال قید کی سزا۔
2002 - امریکہ کے نائب وزیرِ خارجہ رچرڈ آرمیٹیج نے ہندوستان اور پاکستان سے مذاکرات بحال کرنے کی اپیل کی۔
2004 - فلسطینیوں کو عدم تشدد کا سبق دینے ارون گاندھی رام اللہ پہنچے۔
2006 - بین الاقوامی فلکیاتی یونین نے پلوٹو سے سیارے کا درجہ واپس لیا۔
2008 - بیجنگ اولمپکس کا اختتام، جس میں چین 51 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔
2009 - وینزویلا کی اسٹیفینیا فرنانڈیز ’مس یونیورس 2009‘ منتخب ہوئیں۔
2011 - موڈیز نے جاپان کی قرض ساکھ (کریڈٹ ریٹنگ) اے اے3 سے گھٹا کر اے اے2 کر دی۔
2011 - چینی سائنس دانوں نے برہم پتر اور دریائے سندھ کے منبع کا سراغ لگایا۔ برہم پتر پر ڈیم بنانے سمیت تبت میں کئی آبی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے تیار چینی سائنس دانوں نے ان دریاوں کے راستوں کا جامع سیٹلائٹ مطالعہ مکمل کرنے کی بھی اطلاع دی۔
2019 - حکومتِ ہند کے سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما ارون جیٹلی کا انتقال۔
2021 - ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں کا باضابطہ آغاز ہوا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن