
بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 23 اگست کا دن کئی اہم واقعات کے لیے جانا جاتا ہے۔ بھارت کے لیے یہ دن خصوصی فخر اور تاریخی کامیابی کی علامت ہے۔ سال 2023 میں اسی دن بھارت کے چندریان-3 نے چاند کے جنوبی قطب پر کامیابی کے ساتھ سافٹ لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی بھارت چاند کی سطح پر کامیابی سے اترنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔ وہیں چاند کے جنوبی قطبی خطے میں اترنے والا بھارت دنیا کا پہلا ملک بنا۔
14 جولائی 2023 کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے روانہ ہونے والے چندریان-3 نے اپنے 40 دن کے طویل سفر کو 23 اگست 2023 کو شام 6 بج کر 4 منٹ پر چاند کے جنوبی قطب پر وکرم لینڈر کی کامیاب سافٹ لینڈنگ کے ساتھ مکمل کیا تھا۔ یہ کامیابی چندریان-2 کی خامیوں سے سبق حاصل کرکے اور ضروری اصلاحات کے بعد حاصل ہوئی۔
چندریان-3 کی کامیابی نے بھارت کی خلائی تحقیق کی صلاحیت اور سائنسی صلاحیتوں کو پوری دنیا کے سامنے مضبوطی سے قائم کیا۔ اس مشن کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں جوش و خروش اور فخر کا ماحول پیدا ہوا۔ چندریان-3 کی کامیابی بھارتی خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔ اس تاریخی کامیابی کو یادگار بنانے کے لیے بھارتی حکومت نے 23 اگست کو قومی یومِ خلائی تحقیق کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ یہ دن ملک کے سائنس دانوں، انجینئروں اور خلائی تحقیق سے وابستہ تمام افراد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اہم واقعات
1821: میکسیکو نے آزادی کا اعلان کیا۔
1839: برطانیہ نے چین کے ساتھ جنگ کے دوران ہانگ کانگ پر قبضہ کیا۔
1914: جاپان نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1939: اس وقت کے سوویت یونین اور جرمنی کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
1999: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان باہمی شناخت سے متعلق معاملات پر مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے۔
2002: امریکہ نے میزائل دفاعی نظام کا تجربہ روک دیا، جبکہ اٹلی نے پاکستان میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے کی دھمکی دی۔
2003: برازیل میں ایک خلائی جہاز میں لانچ سے قبل ہی دھماکہ ہوگیا، جس میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے۔
2008: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ مدھو کوڑا نے استعفیٰ دے دیا۔
2012: راجستھان میں شدید بارش کے باعث 30 افراد ہلاک ہوئے۔
2013: لبنان کے طرابلس میں ایک مسجد پر حملے میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔
2023: بھارت کے چندریان-3 نے چاند کے جنوبی قطب پر کامیابی سے سافٹ لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کی۔
پیدائش
1918: انا مانی — بھارتی طبیعیات اور موسمیات کی ماہر تھیں۔
1918: گووند وِنایک کرندی کر — مراٹھی زبان کے معروف شاعر اور ادیب تھے۔
1923: بلرام جاکھڑ — کانگریس کے سینئر رہنما تھے۔
1944: سائرہ بانو — معروف فلم اداکارہ۔
1968: کے۔ کے۔ — معروف بھارتی پلے بیک گلوکار تھے۔
انتقال
1975: وِنائیک راو¿ پٹوردھن — معروف کلاسیکی موسیقی کے گلوکار تھے۔
1994: آرتی ساہا — بھارت کی معروف خاتون تیراک تھیں۔
2003: اے۔ این۔ مورتی راو¿ — کنڑ زبان کے ادیب تھے۔
2013: رگھوونش — ہندی کے معروف ادیب اور نقاد تھے۔
2018: کلدیپ نیئر— بھارت کے معروف مصنف اور صحافی تھے۔
اہم دن اور مواقع
قومی یومِ خلائی تحقیق
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ