لوک تھیئٹر عوام کی زبان ہوتی ہے: انوپ لاٹھر
نئی دہلی، 20 اگست(ہ س)۔ دہلی یونیورسٹی کے دہلی اسکول آف جرنلزم (ڈی ایس جے) میں”فوک تھیئٹر ایز اے میڈیم آف کمیونیکیشن“ پر ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں، معروف تھیئٹر اور فلم آرٹسٹ انوپ لاٹھر، چیئرمین اور پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او)،
تھیئٹر


نئی دہلی، 20 اگست(ہ س)۔ دہلی یونیورسٹی کے دہلی اسکول آف جرنلزم (ڈی ایس جے) میں”فوک تھیئٹر ایز اے میڈیم آف کمیونیکیشن“ پر ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں، معروف تھیئٹر اور فلم آرٹسٹ انوپ لاٹھر، چیئرمین اور پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او)، دہلی یونیورسٹی کلچر کونسل نے لوک تھیئٹر کی باریکیوں اور مواصلات میں اس کے کردار کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

انوپ لاٹھر نے کہا کہ تمام لوک تھیئٹر عوام کی زبان ہوتی ہے۔ انہوں نے صحافت کے طلبا پر زور دیا کہ وہ دیہی علاقوں میں جائیں اور لوک فنون کی دستاویزات، تحفظ اور تشہیر پر تحقیق کریں۔ اس سے یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ لوک تھیئٹر معاشرے کو کس طرح اہم پیغامات پہنچاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوک تھیئٹر ہر ثقافت کا مرکز ہے اور اس میں ثقافت کے مختلف عناصر شامل ہیں۔ دنیا میں بہت کم تہذیبوں میں تھیئٹر کی اتنی بھرپور روایت ہے۔ ہندوستان میں لوک تھیئٹر کے طور پر مواصلات کی بنیاد صدیوں پرانی اور قابل اعتماد کہانی سنانے کی روایت سے وابستہ رہی ہے۔ یہ ہندوستانی ثقافتی ورثے میں ایک اہم کڑی ہے۔

لیکچر کے دوران انوپ لاٹھرنے طلباءکو ملک کے مختلف خطوں کی لوک تھیئٹر کی روایات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماس کمیونیکیشن کے طلباءکو لوک تھیئٹر کی روایت کو آج کے نقطہ نظر سے سمجھنا چاہیے تاکہ وہ اپنے ثقافتی ورثے سے جڑے رہتے ہوئے موجودہ دور کی زندگی کی اقدار اور سماجی پیغامات کو موثر طریقے سے آگے بڑھا سکیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دہلی اسکول آف جرنلزم کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) ڈاکٹر سنجے ورما نے لیکچر سیریز کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد طلباء کو عملی تجربہ فراہم کرنا ہے جس سے انہیں کلاس روم میں حاصل کردہ نظریاتی علم کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔

اس لیکچر کو طلباءکی طرف سے خوب پذیرائی ملی۔

پروگرام کے اختتام پر طلباءنے انوپلپ لاٹھرسے موضوع سے متعلق مختلف سوالات پوچھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande