وزیر وویک وینکٹاسوامی روزگار کے مواقع کےلئےجاپان دورے پرجائیں گے
حیدرآباد ،20 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیرجی وویک وینکٹاسوامی نے اعلان کیاہے کہ وہ ریاست کے نوجوانوں کےلیے روزگار کے نئے مواقع تلاش کرنے کے مقصد سے 22 اگست کو جاپان کادورہ کریں گے۔ وزیرنے کہاکہ جاپان میں نوجوانوں کےلیےفراہم کیے جانے والے روزگارک
وزیر وویک وینکٹاسوامی کی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کےلئےجاپان روانگی


حیدرآباد ،20 اگست (ہ س)۔

تلنگانہ کے وزیرجی وویک وینکٹاسوامی نے اعلان کیاہے کہ وہ ریاست کے نوجوانوں کےلیے روزگار کے نئے مواقع تلاش کرنے کے مقصد سے 22 اگست کو جاپان کادورہ کریں گے۔ وزیرنے کہاکہ جاپان میں نوجوانوں کےلیےفراہم کیے جانے والے روزگارکے مواقع میں سالانہ 25 لاکھ سے30 لاکھ روپے تک تنخواہ ملنے کا امکان ہے،جس سے اہل اورہنرمند نوجوانوں کو بہتر کیریئرکے مواقع حاصل ہوسکتے ہیں۔ وویک وینکٹاسوامی نے کہاکہ یہ اقدام ریاستی حکومت کے اس وعدے کا حصہ ہے، جس کے تحت دو لاکھ افرادکوروزگار فراہم کرنے کاہدف مقررکیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اب تک ایک لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کر چکی ہے اورباقی ہدف کو پورا کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورۂ جاپان وہاں کی کمپنیوں اور مختلف صنعتی اداروں کے ساتھ روزگار کے امکانات پر بات چیت کرنے اور تلنگانہ کے نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے کیا جارہا ہے۔ وزیر نے امید ظاہرکی کہ اس اقدام سے ریاست کے ہنر مند نوجوانوں کو اعلیٰ تنخواہ والی ملازمتوں کے مزید مواقع حاصل ہوں گے اور حکومت کے روزگار فراہم کرنے کے عزم کو تقویت ملے گی۔

۔ ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande