ٹمس ہاسپٹل کے دورے سے قبل بی آر ایس قائدین کونظر بند کرنے پر ہریش راؤ کا سوال
ٹمس ہاسپٹل کے دورے سے قبل بی آر ایس قائدین کونظر بند کرنے پر ہریش راؤ کا سوالحیدرآباد ،20 اگست (ہ س)۔ بی آرایس کے سینئرقائد اورسابق وزیرٹی ہریش راؤنے صنعت نگر میں واقع ٹمس ہاسپٹل کے دورے سے قبل پارٹی کے کئی قائدین کو مبینہ طور پرگھروں میں نظر بند
ٹمس ہاسپٹل کے دورے سے قبل بی آر ایس قائدین کونظر بند کرنے پر ہریش راؤ کا سوال


ٹمس ہاسپٹل کے دورے سے قبل بی آر ایس قائدین کونظر بند کرنے پر ہریش راؤ کا سوالحیدرآباد ،20 اگست (ہ س)۔

بی آرایس کے سینئرقائد اورسابق وزیرٹی ہریش راؤنے صنعت نگر میں واقع ٹمس ہاسپٹل کے دورے سے قبل پارٹی کے کئی قائدین کو مبینہ طور پرگھروں میں نظر بند کیے جانے پر تلنگانہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، سابق وزراء ٹی ہریش راؤ، سبیتا اندرا ریڈی اور تلاسانی سرینواس یادوکے علاوہ بی آرایس قائد منے کرشنک کوصنعتنگر مس ہاسپٹل کے دورے کی تیاری کے دوران گھروں میں نظربند کردیا گیا۔ ہریش راؤ نے وزیراعلی اے ریونت ریڈی سے سوال کیا کہ اگروہ خود صنعت نگرٹمس ہاسپٹل کی تعمیر کا دعویٰ کررہے ہیں تو بی آرایس قائدین کو ہاسپٹل کا دورہ کرنے سے کیوں روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہاگر صنعت نگر ٹمس ہاسپٹل آپ نے ہی تعمیرکیا ہے تو پھرہمارے قائدین کوگھروں میں نظربند کرنے کی کیا ضرورت ہے؟”

ہریش راؤ نے الزام لگایا کہ حکومت کو خوف ہے کہ بی آرایس قائدین کے دورے کے دوران ہاسپٹل کی مبینہ خامیاں اورسہولیات کی کمی عوام کے سامنے آ جائے گی،اسی لیے انہیں ہاسپٹل جانے سے روکا گیا۔انہوں نے وزیراعلی ریونت ریڈی پرٹمس ہاسپٹل کی تعمیرکاغلط طور پرکریڈٹ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک عوامی ہاسپٹل کے دورے سے اپوزیشن قائدین کوروکنا جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ اس واقعہ کے بعد تلنگانہ کی سیاست میں کانگریس حکومت اور اپوزیشن بی آرایس کے درمیان ایک بار پھر سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے، جبکہ بی آر ایس قائدین نے اپنے خلاف عائد پابندیوں پرحکومت سے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔

۔ ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande