اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پیش نظر لکھنؤ پولیس کمشنریٹ نے سخت حفاظتی انتظامات کیے
لکھنؤ، 02 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں 3 اگست (پیر) سے شروع ہونے والے ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پیش نظر پولیس کمشنریٹ نے امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ پولیس کمشنریٹ نے شہر میں بھا
اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پیش نظر لکھنو¿ پولیس کمشنریٹ نے سخت حفاظتی انتظامات کیے


لکھنؤ، 02 اگست (ہ س)۔

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں 3 اگست (پیر) سے شروع ہونے والے ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پیش نظر پولیس کمشنریٹ نے امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

پولیس کمشنریٹ نے شہر میں بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 163 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کر دیے ہیں۔ اس دوران اسمبلی بھون کے اطراف ٹریفک کو منظم رکھنے کے لیے ٹریکٹر، ٹریکٹر ٹرالی، گھوڑا گاڑی، بیل گاڑی اور دیگر سست رفتار گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی رہے گی۔ اسی طرح آتشیں اسلحہ، آتش گیر مواد، گیس سلنڈر اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسمبلی بھون کے اطراف تقریباً پانچ کلومیٹر کے علاقے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے گی، جبکہ اہم شاہراہوں، حساس مقامات اور اہم تنصیبات پر اضافی پولیس فورس تعینات کرکے سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسمبلی اجلاس کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بھی مسلسل اور گہری نگرانی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande