سری لنکا روانگی سے قبل بھارت کے وارم اپ میچ کے شیڈول میں تبدیلی، چار روزہ مقابلہ اب تین دن پر مشتمل ہوگا
نئی دہلی،02اگست(ہ س)۔ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے وارم اپ میچ کے شیڈول میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پہلے یہ پریکٹس میچ چار روز تک جاری رہنا تھا، تاہم اب اسے ایک دن کم کرتے ہوئے تین روزہ کر دیا
سری لنکا روانگی سے قبل بھارت کے وارم اپ میچ کے شیڈول میں تبدیلی، چار روزہ مقابلہ اب تین دن پر مشتمل ہوگا


نئی دہلی،02اگست(ہ س)۔ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے وارم اپ میچ کے شیڈول میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پہلے یہ پریکٹس میچ چار روز تک جاری رہنا تھا، تاہم اب اسے ایک دن کم کرتے ہوئے تین روزہ کر دیا گیا ہے۔

نظرثانی شدہ پروگرام کے مطابق بھارتی ٹیم اور سری لنکا الیون کے درمیان یہ وارم اپ میچ 7 اگست سے شروع ہوگا اور 9 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ مقابلہ کولمبو کے این سی سی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جو ایس ایس سی اسٹیڈیم کے قریب واقع ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے ٹیم کے اعلان کے وقت کہا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم 7 اگست سے چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، تاہم اب بورڈ اور بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو اس تبدیلی سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ میچ کی مدت کم کیے جانے کی وجہ سامنے نہیں آئی، لیکن بی سی سی آئی اور ٹیم مینجمنٹ سے وابستہ متعدد ذرائع نے اس تبدیلی کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی ٹیم 4 اگست کو کولمبو روانہ ہوگی۔ وارم اپ میچ مکمل ہونے کے بعد ٹیم گالے کا رخ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15 اگست سے کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 23 اگست سے کولمبو کے ایس ایس سی گراؤنڈ میں ہوگا۔ یہ دونوں میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے نوجوان بلے باز سائی سدرشن کی فٹنس سے متعلق بھی حوصلہ افزا خبر سامنے آئی ہے۔ ان کا سیریز کے لیے انتخاب فٹنس کلیئرنس سے مشروط تھا، تاہم ذرائع کے مطابق وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سائی سدرشن کے پاؤں کے بڑے انگوٹھے میں معمولی تکلیف تھی، جس کے باعث وہ بنگلورو میں واقع بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلنس میں بحالی کے عمل سے گزر رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوبارہ بیٹنگ پریکٹس بھی شروع کر دی ہے، جس کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ ٹیم کی روانگی سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande