آٹھ میچوں کے ایکسپوزر ٹور کے لیے ملیشیاکی انڈر-21 مردوں کی ہاکی ٹیم بنگلورو پہنچی
نئی دہلی، 02 اگست (ہ س)۔ ملیشیاکی انڈر-21 مردوں کی ہاکی ٹیم آٹھ میچوں کے ایکسپوزر ٹور کے لیے بنگلورو پہنچ گئی ہے۔ ٹیم یہاں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے نیتاجی سبھاش جنوبی مرکز میں بھارتی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کے خلاف پانچ اور سائی ٹیم کے
آٹھ میچوں کے ایکسپوزر ٹور کے لیے ملیشیاکی انڈر-21 مردوں کی ہاکی ٹیم بنگلورو پہنچی


نئی دہلی، 02 اگست (ہ س)۔

ملیشیاکی انڈر-21 مردوں کی ہاکی ٹیم آٹھ میچوں کے ایکسپوزر ٹور کے لیے بنگلورو پہنچ گئی ہے۔ ٹیم یہاں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے نیتاجی سبھاش جنوبی مرکز میں بھارتی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کے خلاف پانچ اور سائی ٹیم کے خلاف تین میچ کھیلے گی۔

ہاکی انڈیا نے اتوار کو بتایا کہ یہ سیریز آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم ہے۔ بھارتی جونیئر ٹیم ملیشیاکے خلاف 7، 8، 10، 12 اور 13 اگست کو میچ کھیلے گی، جبکہملیشیا کی ٹیم 3، 5 اور 15 اگست کو سائی ٹیم کا سامنا کرے گی۔

بھارتی جونیئر مردوں کی ٹیم کے کوچ فریڈرک سوئیز نے کہا کہ یہ میچ آئندہ جونیئر ایشیا کپ کی تیاری میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیلجیئم کے دورے کے دوران شروع کیے گئے کام کا تسلسل ہیں، جہاں ٹیم نے نمایاں پیش رفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہملیشیاکے خلاف یہ سیریز بیلجیئم میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو مزید مضبوط بنانے اور گزشتہ ہفتے کی تربیت کے نتائج کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔

یہ ایکسپوزر ٹور بیلجیئم میں بھارتی جونیئر مردوں کی ٹیم کے کامیاب تربیتی اور مقابلہ جاتی مرحلے کے بعد منعقد ہو رہا ہے اور آئندہ جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کا اہم حصہ ہے۔

میچوں کا پروگرام

ملیشیاانڈر-21 بمقابلہ بھارتی جونیئر مردوں کی ٹیم

7 اگست 2026 — شام 4:00 بجے

8 اگست 2026 — شام 6:00 بجے

10 اگست 2026 — صبح 10:00 بجے

12 اگست 2026 — دوپہر 2:00 بجے

13 اگست 2026 — دوپہر 2:00 بجے

ملیشیاانڈر-21 بمقابلہ سائی ٹیم

3 اگست 2026 — دوپہر 2:00 بجے

5 اگست 2026 — شام 4:00 بجے

15 اگست 2026 — شام 6:00 بجے

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande