تنوی شرما نے تائپے اوپن سپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خواتین کا سنگلز خطاب جیت کر تاریخ رقم کی
تائپے (تائیوان)، 02 اگست (ہ س)۔ ہندوستان کی 17 سالہ ابھرتی ہوئی بیڈمنٹن کی مایہ ناز کھلاڑی تنوی شرما نے تائپے اوپن سپر-300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خواتین کا سنگلز خطاب جیت کر تاریخ رقم کی۔ اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں، تنوی نے اپنے کیریئر کا پہلا بی ڈب
تنوی


تائپے (تائیوان)، 02 اگست (ہ س)۔ ہندوستان کی 17 سالہ ابھرتی ہوئی بیڈمنٹن کی مایہ ناز کھلاڑی تنوی شرما نے تائپے اوپن سپر-300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خواتین کا سنگلز خطاب جیت کر تاریخ رقم کی۔ اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں، تنوی نے اپنے کیریئر کا پہلا بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹورخطاب جیتنے کے لیے ویتنام کی تھوئے لن نگوین کو سیدھے گیمز 16-21، 16-21 میں شکست دی۔

صرف 36 منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں تنوی شروع سے ہی جارحانہ رہی اور تجربہ کار ویتنامی کھلاڑی کو کوئی موقع نہیں دیا۔ اس شاندار جیت کے ساتھ انہوں نے اپنے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی۔ تنوی، جو پچھلے سال یو ایس اوپن سپر 300 میں رنر اپ تھیں، نے ثابت کیا کہ وہ اس بارخطاب جیت کر ہندوستانی بیڈمنٹن کی اگلی بڑی اسٹار بننے کی راہ پر گامزن ہیں۔ ان کے کھیل میں مستقل جارحیت اور مستقل مزاجی واضح تھی۔

بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر تنوی کی کامیابی کو سراہتے ہوئے لکھا، 17 سال کی عمرمیںریکارڈ توڑنے والی چیمپئن! تنوی شرما نے تائپے اوپن 2026 جیت کر ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کم عمر چیمپئن بن گئیں۔ وہ سپر-300 + خطاب جیتنے والی ہندوستان کی چوتھی خواتین سنگل کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔

تنوی نے فائنل میں پہنچنے سے پہلے سیمی فائنل میں چینی تائی پے کے ہوانگ یو سن کو 17-21، 11-21 سے شکست دی تھی۔ تنوی شرما کی یہ تاریخی جیت ہندوستانی بیڈمنٹن کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے اور آنے والے برسوں میں ان سے بین الاقوامی سطح پر مزید شاندار کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande