تاریخ کے آئینے میں 19 اگست: ہندوستان میں جاری ہوا تھا ایک روپے کا پہلا سکہ
ملک اور دنیا کی تاریخ میں 19 اگست کی تاریخ خاص اہمیت رکھتی ہے۔ ہندوستان کی اقتصادی اور نوآبادیاتی تاریخ میں بھی یہ دن ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔ 19 اگست 1757 کو ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان میں ایک روپے کا پہلا سکہ جاری کیا تھا۔ ایسٹ انڈیا کمپن
تاریخ کے آئینے میں 19 اگست: ہندوستان میں جاری ہوا تھا ایک روپے کا پہلا سکہ


ملک اور دنیا کی تاریخ میں 19 اگست کی تاریخ خاص اہمیت رکھتی ہے۔ ہندوستان کی اقتصادی اور نوآبادیاتی تاریخ میں بھی یہ دن ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔ 19 اگست 1757 کو ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان میں ایک روپے کا پہلا سکہ جاری کیا تھا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کا آغاز ایک تجارتی ادارے کے طور پر ہوا تھا۔ کمپنی ہندوستان اور ایشیا کے دیگر حصوں میں ریشم، کپاس، نیل، چائے اور نمک جیسی اشیا کی تجارت کرتی تھی۔ 1640 تک کمپنی ہندوستان میں 23 تجارتی مراکز قائم کرچکی تھی، لیکن اس وقت تک انتظامیہ اور حکمرانی میں اس کا کوئی بڑا کردار نہیں تھا۔ 1757 کی پلاسی کی جنگ کمپنی کے لیے فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئی۔ بنگال میں فتح کے بعد کمپنی کا سیاسی اثر و رسوخ تیزی سے بڑھنے لگا۔ بنگال کے نواب کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد کمپنی کو سکے جاری کرنے کا حق ملا۔ اس مقصد کے لیے کولکاتا میں ایک ٹکسال قائم کی گئی۔ اسی ٹکسال سے 19 اگست 1757 کو ایک روپے کا پہلا سکہ جاری کیا گیا۔ یہ واقعہ ہندوستان کے مالیاتی نظام کی تاریخ میں اہم تھا، لیکن اس کے پس پشت نوآبادیاتی توسیع کی کہانی بھی جڑی ہوئی تھی۔

اہم واقعات

1600 - احمد نگر پر اکبر کا تسلط۔

1666 - شیواجی پھلوں کی ٹوکری میں چھپ کر آگرہ میں اورنگ زیب کی قید سے فرار ہوئے۔

1757 - ایسٹ انڈیا کمپنی نے ایک روپے کا پہلا سکہ ڈھالا۔

1919 - افغانستان نے برطانیہ سے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔

1949 - بھوبنیشور اڑیسہ (اوڈیشہ) کا دارالحکومت بنا۔

1960 - اسپوتنک 5 خلائی جہاز کے ذریعے دو کتوں اور تین چوہوں کو خلا میں بھیجا گیا۔

1964 - مواصلاتی مصنوعی سیارہ سنکوم 3 کا خلائی سفر کیا گیا۔

1973 - فرانس نے جوہری تجربہ کیا۔

1977 - سوویت یونین نے سیری ساگان میں جوہری تجربہ کیا۔

2004 - وان ڈین ہوگن بینڈ اولمپکس کے تیز ترین تیراک بنے۔

2004 - دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے اپنے حصص بازار میں پیش کیے۔

پیدائش

1907 - ہزاری پرساد دویدی، مضمون نگار، ناول نگار، نقاد، مفکر اور محقق۔

1908 - عبدال رشید خان، پدم بھوشن سے سرفراز ہندوستانی کلاسیکی گلوکار۔

1918 - شنکر دیال شرما، ہندوستان کے نویں صدر۔

1928 - شیوا پرساد سنگھ، ہندی کے معروف ادیب۔

1982 - اروندھتی کاتجو، ہندوستانی وکیل۔

1985 - وجے کمار، ہندوستانی نشانے باز۔

1989 - روہت کھنڈیلوال، اداکار۔

وفات

1909 - بدرالدین طیب جی، معروف وکیل، جج اور مجاہد آزادی۔

1987 - لکشمی نارائن مشرا، ہندی کے معروف ڈرامہ نگار، جنہیں ہندی کے یک بابی ڈرامہ نگاروں میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

1987 - سچن ناگ، معروف ہندوستانی تیراک۔

1993 - اتپل دت، ہندی اور بنگالی فلموں کے معروف اداکار اور فلم ساز۔

2013 - رونالڈ اسٹیورٹ میک گریگر، ممتاز ماہر لسانیات، قواعد کے عالم، مترجم اور ہندی ادب کے معروف مورخ۔

2019 - خیام، ہندوستانی فلموں کے معروف موسیقار۔

2019 - جگن ناتھ مشرا، ہندوستانی سیاست دان اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ۔

اہم مواقع

فوٹوگرافی کا عالمی دن ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande