دہلی میں غیر قانونی طور پر مقیم آئیوری کوسٹ کا شہری گرفتار، 2024 میں عدالت نے مفرور قرار دیا تھا
نئی دہلی، 16 اگست (ہ س)۔ بھارت میں ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود مقیم غیر ملکی شہریوں کی جانچ کے لیے چلائے جا رہے آپریشن وسٹا 1.0 کے تحت دوارکا پولیس کی اینٹی نارکوٹکس سیل نے آئیوری کوسٹ کے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے خلاف پہلے بھی فارنرز ا
قرار دیا تھا


نئی دہلی، 16 اگست (ہ س)۔ بھارت میں ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود مقیم غیر ملکی شہریوں کی جانچ کے لیے چلائے جا رہے آپریشن وسٹا 1.0 کے تحت دوارکا پولیس کی اینٹی نارکوٹکس سیل نے آئیوری کوسٹ کے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے خلاف پہلے بھی فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ وہ سال 2024 سے عدالتی کارروائی سے بچ رہا تھا اور عدالت نے اسے مفرور قرار دے رکھا تھا۔

دوارکا ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کوشل پال سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ ملزم کی شناخت اوکےچکو جوئیف کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس کے مطابق دہلی پولیس کمشنر کی ہدایت پر غیر ملکی شہریوں کے ویزا اور پاسپورٹ کی جانچ کے لیے آپریشن وسٹا 1.0 چلایا جا رہا ہے۔ اسی مہم کے تحت دوارکا ضلع کی اینٹی نارکوٹکس سیل کو ویزا مدت سے زائد قیام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ساتھ مجرمانہ معاملات میں ملوث غیر ملکیوں کا ریکارڈ چیک کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

پولیس افسر کے مطابق انسپکٹر ستیش کمار یادو کی قیادت میں ٹیم غیر ملکی شہریوں کی تلاش کر رہی تھی۔ تکنیکی نگرانی اور انسانی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر ٹیم نے ملزم کو ڈابڑی تھانہ علاقے سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم سے اس کے ویزا اور پاسپورٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ اس دوران اس نے سال 2020 میں موہن گارڈن تھانے میں درج فارنرز ایکٹ کے معاملے میں حاصل کی گئی ضمانت کے احکامات پیش کیے۔ پولیس نے جب ای-کورٹ پورٹل پر مقدمے کی صورتحال کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ عدالت نے 23 فروری 2024 کے حکم میں ملزم کو مفرور قرار دیا تھا۔

اس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی مکمل کی اور عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ پولیس اب بھارت میں اس کے قیام، ویزا کی حیثیت اور پرانے مقدمے سے متعلق دیگر حقائق کی بھی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande