وندے ماترم کو لے کر سونیا-راہل گاندھی کے خلاف شکایت، تحقیقات اور ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی، 16 اگست (ہ س)۔ یوم آزادی کی تقریب کے دوران قومی گیت ’وندے ماترم‘ کی پیشکش کو لے کر کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے مبینہ طرز عمل کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ شکایت کنندہ نے دونوں کے خل
وندے ماترم کو لے کر سونیا-راہل گاندھی کے خلاف شکایت، تحقیقات اور ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ


نئی دہلی، 16 اگست (ہ س)۔

یوم آزادی کی تقریب کے دوران قومی گیت ’وندے ماترم‘ کی پیشکش کو لے کر کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے مبینہ طرز عمل کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ شکایت کنندہ نے دونوں کے خلاف معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرانے اور قانون کے تحت جرم ثابت ہونے کی صورت میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شکایت کے مطابق 15 اگست کو نئی دہلی میں واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں ’وندے ماترم‘ گایا جا رہا تھا۔ الزام ہے کہ گیت کے دوران سونیا گاندھی وہاں موجود تھیں اور گیت کے ابتدائی حصے کے بعد انہوں نے وہاں موجود لوگوں کی جانب کچھ اشارے کیے اور گفتگو کی۔ شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ عوامی سطح پر سامنے آنے والی ویڈیو فوٹیج اور میڈیا رپورٹس میں ان کے طرز عمل کو ’وندے ماترم‘ کی مکمل پیشکش پر اعتراض کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

شکایت میں ایک دیگر ویڈیو فوٹیج کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ اس میں راہل گاندھی کو مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ، ”ہم وندے ماترم نہیں گا رہے ہیں۔“ شکایت کنندہ نے اسے قومی گیت کی پیشکش کے دوران دونوں رہنماو¿ں کے مبینہ طرز عمل سے جوڑتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم شکایت میں لگائے گئے الزامات کی تصدیق تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گی۔ فی الحال معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande