لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریب میں پہلی بار وندے ماترم گایا گیا
لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریب میں پہلی بار وندے ماترم گایا گیا نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ یومِ آزادی کے موقع پر تاریخی لال قلعہ پر منعقد ہونے والی تقریب میں پہلی بار ’وندے ماترم‘ گایا گیا۔ ’وندے ماترم‘ کی تخلیق کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر یہ
لال قلعہ کی فصیل سے پہلی بار قومی گیت وندے ماترم کا مکمل ورژن گونجا


لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریب میں پہلی بار وندے ماترم گایا گیا

نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ یومِ آزادی کے موقع پر تاریخی لال قلعہ پر منعقد ہونے والی تقریب میں پہلی بار ’وندے ماترم‘ گایا گیا۔ ’وندے ماترم‘ کی تخلیق کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر یہ تاریخی لمحہ دیکھنے کو ملا۔

80ویں یومِ آزادی کی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پہلی بار لال قلعہ کی فصیل سے قومی گیت وندے ماترم کا مکمل ورژن بجایا گیا۔ قومی گیت وندے ماترم کے بعد قومی ترانہ ’جن گن من‘ پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل 13ویں مرتبہ پرچم کشائی کی، جس کے بعد قومی گیت اور پھر قومی ترانہ گایا گیا۔ قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے شاندار تاریخی سفر کے 150 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ اس پروقار تقریب میں لال قلعہ کی فصیل پر کی گئی پھولوں کی سجاوٹ کے درمیان میں قومی پرچم اور اس کے دونوں طرف ہندی میں ’وندے ماترم‘ لکھا ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande