شری اروند کے یوم پیدائش پر نتن نوین نے خراج عقیدت پیش کیا، قوم پرستی اور روحانی شعور میں شراکت کو یاد کیا
شری اروند کے یوم پیدائش پر نتن نوین نے خراج عقیدت پیش کیا، قوم پرستی اور روحانی شعور میں شراکت کو یاد کیا نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے شری اروند کے یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے قوم پرستان
بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین فائل فوٹو


شری اروند کے یوم پیدائش پر نتن نوین نے خراج عقیدت پیش کیا، قوم پرستی اور روحانی شعور میں شراکت کو یاد کیا

نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے شری اروند کے یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے قوم پرستانہ افکار اور روحانی نظریے کو یاد کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے نتن نوین نے شری اروند کو ”دور اندیش مفکر، قوم پرست اور روحانی رہنما“ قرار دیا۔

نتن نوین نے لکھا کہ شری اروند کی انقلابی تحریروں نے ہندوستان کی تحریکِ آزادی کو گہری فکری اور روحانی سمت عطا کی۔ انہوں نے بھارت ماتا کو صرف ایک جغرافیائی خطے کے طور پر نہیں، بلکہ اجتماعی شعور کی ایک زندہ شکل کے طور پر دیکھنے کا نظریہ پیش کیا۔ نتن نوین نے کہا کہ ہندوستانی ورثے اور انسانی ارتقاء پر شری اروند کا اٹوٹ اعتماد آج بھی خود شناسی اور خدمتِ خلق کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

شری اروند گھوش 15 اگست 1872 کو کولکاتا میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد وہ انگلینڈ گئے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ ہندوستان واپس آنے کے بعد وہ ریاست بڑودہ سے وابستہ ہوئے اور اسی دوران ہندوستانی ثقافت، فلسفے نیز قوم پرستی کی جانب ان کا رجحان تیزی سے بڑھا۔ 1908 میں علی پور بم کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا۔ جیل میں گزارے گئے وقت نے ان کی زندگی اور خیالات پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ اس کے بعد ان کا رجحان روحانی ریاضت کی طرف بڑھتا گیا۔ 1910 میں وہ پانڈیچیری چلے گئے، جہاں انہوں نے آگے کی بیشتر زندگی روحانی ریاضت، فلسفے اور تصنیف و تالیف میں گزاری۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande