
نئی دہلی، 15 اگست (ہ س) ۔ملک کے 80 ویں یوم آزادی کے موقع پر بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے آج نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پرپرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما اور کارکنان موجود تھے۔
پرچم کشائی کے بعد حب الوطنی کے ماحول میں اجتماعی طور پر ”وندے ماترم“ بھی گایا گیا۔ اس پروگرام نے ملک کے اتحاد اور سالمیت اور مجاہدین آزادی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ملک کے لئے سرشار ہونے کا پیغام دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد