لال قلعہ کی فصیل پر فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے وندے ماترم لکھے ہونے جھنڈے کے ساتھ پرواز بھری
- کیپٹن سونیا سنگھ چوہان نے پرچم کشائی میں وزیر اعظم مودی کی مدد کی نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ تاریخی ورثہ لال قلعہ سے آج ملک کی آزادی کی 80ویں سالگرہ منائی گئی۔ یوم آزادی کی تقریبات میں پہلی بار قومی گیت ’وندے ماترم‘ گا کر 150 سالہ قدیم ورثے کو یاد
Independence-Day-Red-Fort


- کیپٹن سونیا سنگھ چوہان نے پرچم کشائی میں وزیر اعظم مودی کی مدد کی

نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ تاریخی ورثہ لال قلعہ سے آج ملک کی آزادی کی 80ویں سالگرہ منائی گئی۔ یوم آزادی کی تقریبات میں پہلی بار قومی گیت ’وندے ماترم‘ گا کر 150 سالہ قدیم ورثے کو یاد کیا گیا۔ ہندوستانی فضائیہ کے دو ایم آئی -17 ہیلی کاپٹروں نے لال قلعہ کی فصیل پر پھولوں کی بارش کی۔ ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر نے قومی پرچم لے کر اڑان بھری جبکہ دوسرے نے ’وندے ماترم‘ لکھا ہوا جھنڈا لے کر اڑان بھری۔ ہیلی کاپٹروں کی کمانڈ ونگ کمانڈر رجت اور اسکواڈرن لیڈر انکت وارشنے نے سنبھالی ۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ اور دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے لال قلعہ کے احاطے میں پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد سکریٹری دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل راجیش سیٹھی، جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) دہلی ایریا کا وزیراعظم سے تعارف کرایا۔ اس کے بعد دہلی ایریا کے جی او سی وزیر اعظم کو سلیوٹنگ ڈائس پر لے گئے جہاں تینوں سروسز اور دہلی پولیس کے مشترکہ دستے نے وزیر اعظم کو 'جنرل سیلوٹ' پیش کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے 'گارڈ آف آنر' کا معائنہ کیا ۔ اس دستے میں بری فوج ، بحریہ ، فضائیہ اور دہلی پولیس میں سے ہر ایک کے ایک افسر اور 24جوان شامل رہے ۔

اس سال یوم آزادی کی تقریبات کے لیے ہندوستانی فوج کو کوآرڈینیٹنگ سروس سونپی گئی تھی۔ گارڈ آف آنر کی کمان لیفٹیننٹ کرنل ارجن سنگھ نے سنبھالی ۔ فوج کے دستے کی قیادت میجر آدتیہ شرما، بحریہ کے دستے کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر نیلم رانا اور فضائیہ کے دستے کی قیادت اسکواڈرن لیڈر وپن کمار نے کی۔ دہلی پولیس کے دستے کی کمان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اے ڈی سی پی ) ونیت کمار نے کی۔

'گارڈ آف آنر' کا معائنہ کرنے کے بعد، وزیر اعظم لال قلعہ کی فصیل پر گئے، جہاں ان کا استقبال وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجہ سبرامنی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرشنا سوامیناتھن اور آرمی چیف جنرل دھیمے سنگھ نے کیا۔

اس کے بعد دہلی ایریا کے جی او سی وزیر اعظم کو قومی پرچم کشائی کے لیے فصیل پر ڈائس پر لے گئے۔ کیپٹن سونیا سنگھ چوہان نے پرچم کشائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی مدد کی۔ پرچم کشائی کے ساتھ 1721 فیلڈ بیٹری (سیریمونیل) کے بہادر گنرز کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

دیسی ساختہ 105 ایم ایم لائٹ فیلڈ گنز سے لیس، اس سیریمونیل بیٹری کی کمانڈ میجر پون سنگھ شیخاوت نے سنبھالی ۔ گن پوزیشن آفیسر نائب صوبیدار (گنری میں اسسٹنٹ انسٹرکٹر) انوتوش سرکار تھے۔ نیشنل فلیگ گارڈ میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور دہلی پولیس کے ایک ایک افسر اور 32 سپاہی شامل تھے۔

جب وزیر اعظم نریندر مودی نے پرچم کشائی کی تو انٹر سروسز گارڈ اور پولیس گارڈ نے قومی سلامی دی۔ میجر لوکندر سنگھ شیخاوت نے مشترکہ گارڈ کی کمان سنبھالی ۔ نیشنل فلیگ گارڈ میں فوج کے دستے کی قیادت میجر وکاس یادو نے کی، بحریہ کے دستے کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر ابھیلاش نے اور فضائیہ کے دستے کی قیادت اسکواڈرن لیڈر امیش نے کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اے ڈی سی پی ) وکاس مینا نے دہلی پولیس کے دستے کی کمان سنبھالی ۔ ترنگا لہرانے کے بعد اسے ”قومی سلامی“ دی گئی۔

تقریب کے دوران آرمی بینڈ نے وندے ماترم کی دھن بجائی۔ آرمی بینڈ کی قیادت صوبیدار ایشور سنگھ نے کی اور اس میں ایک جے سی او اور 25 دیگر رینک کے جوان شامل تھے۔ لال قلعہ پر موجود لوگوں نے قومی گیت کو اجتماعی طور پر گایا اور پھر اس کے بعد کوقومی ترانہ گایا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande