آسام میں سیلاب کی صورت حال میں تیزی سے بہتری
آسام میں سیلاب کی صورت حال میں تیزی سے بہتری گوہاٹی، 15 اگست (ہ س)۔ آسام میں سیلاب کی صورت حال میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔ تمام ندیاں خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہی ہیں۔ متاثرہ افراد امدادی کیمپوں سے اپنے گھروں کی طرف واپس ہونے لگے ہیں۔ حکومت متا
آسام سیلاب: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور وچار پریوار کی جانب سے متاثرین کے درمیان چلائے جا رہے امدادی و فلاحی کام۔


آسام میں سیلاب کی صورت حال میں تیزی سے بہتری

گوہاٹی، 15 اگست (ہ س)۔ آسام میں سیلاب کی صورت حال میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔ تمام ندیاں خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہی ہیں۔ متاثرہ افراد امدادی کیمپوں سے اپنے گھروں کی طرف واپس ہونے لگے ہیں۔ حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ خاص طور پر سڑکوں اور راستوں کی مرمت اور کیچڑ صاف کرنے کا کام بھی تیز رفتاری سے جاری ہے۔ اسکولوں کی صفائی اور مرمت کے لیے بھی تیزی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے 14 اگست کے اعداد و شمار کے مطابق، تمام ندیاں خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہی ہیں۔ تاہم، شیوساگر ضلع میں جمعہ کے روز ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔ متاثرہ اضلاع میں نگاوں، گولا گھاٹ، شیوساگر، کامروپ، ہوجائی، جو رہاٹ اور لکھیم پور شامل ہیں۔ ان 7 اضلاع کے 20 ریونیو سرکلوں کے کل 313 گاوں متاثر ہیں۔ اس وقت ریاست کے کل 78637 افراد ابھی بھی متاثر ہیں اور 8268.71 ہیکٹر زرعی اراضی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔

امدادی و بچاو مہم میں ایس ڈی آر ایف، ڈی ڈی آر ایف، پولیس اور فائر بریگیڈ وغیرہ ایجنسیاں مصروف ہیں۔ اس دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں جمعہ کے روز ریاستی حکومت نے کل 44 میڈیکل ٹیمیں تعینات کیں۔ اس دوران پانچ کشتیاں بھی امدادی کام میں مصروف رہیں۔ کشتیوں کے ذریعے سیلاب متاثرہ 117 افراد کو بچا کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

سیلاب سے بڑے پیمانے پر سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کی مرمت کے لیے حکومت مسلسل جائزہ میٹنگیں کر کے حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما اور ریاستی حکومت کے متعدد وزراء مسلسل افسران کے ساتھ میٹنگیں کر کے متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande