پریاگ راج کے نواب گنج ٹول پلازہ پر بیریئر توڑنے کے معاملے میں اب تک کل چھ گاڑیاں ضبط
پریاگ راج کے نواب گنج ٹول پلازہ پر بیریئر توڑنے کے معاملے میں اب تک کل چھ گاڑیاں ضبط ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے 28 گاڑیوں کی ہوئی شناخت، پولیس نے چھ گاڑیوں پر کارروائی کی پریاگ راج، 15 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع میں واقع نواب گنج ٹول پلاز
پریاگ راج کے نواب گنج تھانے میں ضبط کی گئی گاڑیاں


بیریئر توڑنے کے معاملے میں ضبط کی گئی گاڑیوں کی تصویر


پریاگ راج کے نواب گنج ٹول پلازہ پر بیریئر توڑنے کے معاملے میں اب تک کل چھ گاڑیاں ضبط

۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے 28 گاڑیوں کی ہوئی شناخت، پولیس نے چھ گاڑیوں پر کارروائی کی

پریاگ راج، 15 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع میں واقع نواب گنج ٹول پلازہ پر بیریئر توڑ کر بغیر ٹول ٹیکس ادا کیے گاڑیاں نکالنے اور ملازمین کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں پولیس نے اب تک چھ گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ان گاڑیوں کی شناخت کی تھی۔ معاملے میں 28 گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس گنگا نگر کلدیپ سنگھ گناوت نے جمعہ کی رات بتایا کہ 8 اگست کو عمر احمد ولد مرحوم عتیق احمد کو پولیس کی تحویل میں لکھنو سے پریاگ راج لایا جا رہا تھا۔ اس دوران نواب گنج ٹول پلازہ سے سرکاری گاڑی کے گزرنے کے بعد پیچھے سے کئی چار پہیہ گاڑیاں تیز رفتار اور خطرناک انداز میں ٹول پلازہ سے نکلیں۔ الزام ہے کہ کچھ گاڑیوں سے ٹول ملازمین پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی گئی۔ ساتھ ہی ٹول کا بوتھ بیریئر توڑ کر بغیر فیس دیے گاڑیاں نکال لی گئیں اور ملازمین کے ساتھ گالی گلوچ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹول پلازہ کے اسسٹنٹ منیجر کی تحریری شکایت پر 9 اگست کو نواب گنج تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد 28 گاڑیوں کی شناخت کی گئی۔ پولیس نے ان میں سے چھ گاڑیوں کو ان کے مالکان کے ٹھکانوں سے برآمد کر کے ضبط کر لیا ہے۔ دیگر گاڑیوں کی شناخت اور ان کے سلسلے میں قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس نے مہندرا تھار (یوپی 70 جی ڈبلیو 2525)، ماروتی سوئفٹ (یوپی 70 ای آر 5467)، اسکارپیو (یوپی 70 ایچ بی 1786)، کریٹا (یوپی 70 ایچ پی 8416)، فرونکس (یوپی 70 ایچ ایکس 3080) اور اسکارپیو (یوپی 70 ایچ ایل 7135) کو ضبط کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی کرائم نمبر 337/2026 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہتا کی متعلقہ دفعات اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی روک تھام کے ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کلدیپ سنگھ گناوت نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، امن و امان کو متاثر کرنے اور ٹول ملازمین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف شواہد کی بنیاد پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر شناخت کی گئی دیگر گاڑیوں کے سلسلے میں بھی کارروائی جاری ہے۔ کارروائی کرنے والی ٹیم میں سینئر سب انسپکٹر امیش کمار سنگھ، سب انسپکٹر سنتوش کمار یادو، سب انسپکٹر ونے کمار یادو اور سب انسپکٹر رجنیش کمار شرما شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande