
وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ پہنچنے سے قبل ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی
نئی دہلی، 15 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح سب سے پہلے ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ ان کا یہ مبارکبادی پیغام ان کے لال قلعہ پہنچنے سے قبل ایکس ہینڈل پر جاری کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’تمام ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔ یہ قومی تہوار ہمیں ملک کے بہادر جانبازوں کی شاندار شجاعت، انتھک جدوجہد اور مادرِ وطن کے تئیں بے مثال قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ آئیے، ان کے نظریات کو اپنا کر وکست بھارت کے عزم کو شرمندۂ تعبیر کریں۔‘‘
لال قلعہ پر منعقد ہونے والے مرکزی سرکاری پروگرام کے متوقع شیڈول کے مطابق، لاہوری گیٹ پر وزیرِ اعظم مودی کی آمد صبح ہوئی۔ اس سے قبل وزارتِ دفاع کے تمام افسران پہنچ چکے تھے۔ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ بھی ان کی آمد سے پہلے موجود تھے۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل این ایس راجہ سبرامنی، بری فوج، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان بھی موجود رہے۔ تقریب کو یادگار بنانے کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی وزارتِ دفاع نے لال قلعہ کی سجاوٹ میں ترنگے کے رنگوں والے پھولوں کا استعمال کیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی میں منعقدہ مرکزی تقریب میں لال قلعہ کی فصیل سے خطاب بھی کیا۔ اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہونے کے بعد وہ بابائے قوم مہاتماگاندھی کی سمادھی راج گھاٹ گئے جہاں انہوں نے باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ باپو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد لال قلعہ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کیا۔ انہوں نے مسلسل 13ویں مرتبہ لال قلعہ پر پرچم کشائی کی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے تقریر کے موضوعات کے حوالے سے تجاویز طلب کی تھیں۔ پہلی بار لال قلعہ پر منعقد ہونے والی یومِ آزادی کی تقریب میں قومی ترانے ’جن گن من‘ سے پہلے قومی گیت ’وندے ماترم‘ گایا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن