
کاٹھمنڈو، یکم اگست (ہ س)۔نیپال کے معروف کوہ پیما نرمل پرجا (نمس) کی پاکستان میں واقع براڈ پیک کوہ پیما مہم جوئی کے دوران برفانی تودے میں لاپتہ ہونے کے بعد اب باضابطہ طور پر ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ایلیٹ ایکسپیڈنے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کی۔
نرمل پرجا 10 رکنی بین الاقوامی کوہ پیمائی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ ٹیم جمعرات کو کیمپ 2 سے کیمپ 3 کی طرف جا رہی تھی کہ برفانی تودے کی زد میں آ گئی۔ واقعے کے فوری بعد ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق مہم جوئی کرنے والی ٹیم میں پانچ نیپالی کوہ پیماوں کے علاوہ پاکستان، عمان، امریکہ اور چین کے ایک ایک کوہ پیما اور ایک بین الاقوامی رکن شامل تھا۔
نمس کے نام سے مشہور نرمل پرجا بین الاقوامی سطح پر اپنی ریکارڈ توڑ کوہ پیمائی مہمات اور اونچائی پر چلنے والی مہمات کی قیادت کے لیے مشہور تھے۔ ان کی موت کو نیپال کی کوہ پیما برادری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد