
لکھنؤ، 9 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے پراپرٹی ڈیلر سندیپ سنگھ کے قتل میں فرار ایک لاکھ روپے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا پستول، کارتوس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
ایس ٹی ایف کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیپک کمار نے جمعرات کو بتایا کہ پراپرٹی ڈیلر سندیپ سنگھ کو 27 مئی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔اس معاملے میں ایس ٹی ایف نے گنگا رام کو گرفتار کیاتھا جبکہ اہم شوٹر سنجے عرف سنجیو انکاو¿نٹر میں مارا گیاتھا۔ اس کے ساتھی سچن کی تلاش کی جا رہی تھیجس پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
ایس ٹی ایف کی ٹیم لکھنو¿، ایودھیا، بستی، امبیڈکر نگر کے علاوہ مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش میں مطلوب ملزم کی تلاش کر رہی تھی۔ اسی سلسلے میں بدھ کی رات ایک اطلاع ملی کہ ایک لاکھ روپے کا انعامی مطلوبہ ملزم سچن کسان پتھ اوور برج کے نیچے ڈالونا کے قریب کسی سے ملنے آرہا ہے۔ اس کے بعد ایس ٹی ایف نے پی جی آئی پولیس اسٹیشن کی مدد سے مطلوب ملزم سچن کو گرفتار کرلیا۔
دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ واردات کے وقت وہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔بائک پر پیچھے بیٹھے سنجے نے گولی مار کرسندیپ کا قتل کر دیا تھا۔ قتل کی وجہ دنیش اور سندیپ کے درمیان چل رہی دشمنی تھی۔ دنیش کے کہنے پر ہی انہوں نے رقم کے لیے سندیپ کا قتل کیا تھا۔ پولیس نے سچن کی نشاندہی پر اس پستول کو بھی برآمد کر لیا جس سے سندیپ کا قتل کیا گیا تھا۔ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد