
تہران ،09جولائی (ہ س )۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اب تک یہ نہیں سیکھا کہ دھونس اور وعدہ خلافی کی قیمت چکانا پڑتی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر حملہ کرو گے تو جواب بھی ملے گا، بے مقصد ہاتھ پاو¿ں مارنے کے بجائے باز آو¿، ورنہ مزید گہرائی میں ڈوب جاو¿ گے۔ محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف ایران کے انتظامات کے تحت کھلے گی، امریکی دھمکیوں سے نہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے بیانات یورپی ممالک کی امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں دانستہ شمولیت کا اعتراف ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جن ممالک نے اپنی سر زمین، فوجی اڈے اور تنصیبات استعمال کرنے کی اجازت دی، وہ اس بلااشتعال جارحیت اور اس کے نتائج کی ذمے داری سے نہیں بچ سکتے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ