نیپال: سنسری میں پولیس کی کارروائی کی مخالفت میں جگہ جگہ مظاہرے ،مشرق-مغربی ہائی وے بند، صورتحال کشیدہ
کاٹھمنڈو، 27 جولائی (ہ س)۔ نیپال کے سنسری ضلع کے دیوان گنج میں اتوار کی رات کو ہونے والی جھڑپوں کے دوران مقامی انتظامیہ کے ذریعہ طاقت کے استعمال کے خلاف آج سنسری کے مختلف مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔ گزشتہ روز دو گروپوں کے درمیان ہو رہی جھڑپوں کو ختم
NEPAL-RIOT-PROTESTS-


کاٹھمنڈو، 27 جولائی (ہ س)۔ نیپال کے سنسری ضلع کے دیوان گنج میں اتوار کی رات کو ہونے والی جھڑپوں کے دوران مقامی انتظامیہ کے ذریعہ طاقت کے استعمال کے خلاف آج سنسری کے مختلف مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔

گزشتہ روز دو گروپوں کے درمیان ہو رہی جھڑپوں کو ختم کرنے کے لیے پولیس نے فائرنگ کی جس میں 10 افرادکو گولی لگی۔ زخمیوں میں سے ایک 24 سالہ اوم پرکاش مہتا کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 21 دیگر کا براٹ نگر کے مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

اس واقعے کے بعد سنسری ضلع انتظامیہ کے دفتر نے پیر کی صبح سے پانچ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا۔ تاہم، پیر کی صبح کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظاہرے پھوٹ پڑے۔احتجاج کی وجہ سے کپتان گنج علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔اس کے علاوہ سنسری کے صدر مقام انرووا بازار اور لوکہی کے علاقے میں بھی احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق مظاہرین نے انروا بازار کے علاقے کوبند کرواکر شاہراہ پر ٹائر جلا کر مظاہرہ کیا۔

احتجاج کی وجہ سے مشرقی مغربی شاہراہ کے سنسری سیکشن کو مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا ہے۔ سنسری پولیس کے ترجمان ڈی ایس پی چندر کھڑکا کے مطابق مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک کو بلاک کرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑا ہے۔

جھڑپوں اور پولیس کی کارروائی میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 22 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے کپتان گنج علاقے میں نیپال پولیس اور مسلح پولیس دستوں کی بھاری تعیناتی کی گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں اور کسی بھی اجتماع یا جلوس سے گریز کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande