راجوری کے نوشہرہ سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
جموں، 04 جولائی (ہ س)۔ ضلع راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن میں جموں-راجوری-پونچھ قومی شاہراہ پر بگنوٹی کے مقام پر پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) اور اس کی بہن جاں بحق جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق
Accident


جموں، 04 جولائی (ہ س)۔ ضلع راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن میں جموں-راجوری-پونچھ قومی شاہراہ پر بگنوٹی کے مقام پر پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) اور اس کی بہن جاں بحق جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جمعہ کی شام جموں سے راجوری کی جانب جا رہی ایک بس اور ایک کار کے درمیان بگنوٹی کے قریب آمنے سامنے کی شدید ٹکر ہوئی۔

حادثے میں پولیس پوسٹ بھوانی میں تعینات ایس پی او شبھم کمار چودھری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ کار میں سوار تین دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شبھم کمار چودھری کی بہن رینو چودھری زوجہ راکیش کمار گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔

حادثے میں راکیش کمار ولد جگدیش راج اور سواتی چودھری دختر راجیش کمار شدید زخمی ہوئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔پولیس نے دونوں مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande