بہار کے مظفر پور میں پوجا کرنے گئے کتاب دکاندار اور پراپرٹی ڈیلر کا گولی ما ر کر قتل
مظفر پور، 4 جولائی (ہ س)۔ بہار کے مظفر پور ضلع کے سیوائی پٹی تھانہ علاقہ کے ڈیرہ چوک پر ہفتہ کے صبح نا معلوم بدمعاشوں نے مندر میں پوجا کرنے پہنچے مقامی کتاب دکاندار و پراپرٹی ڈیلر شیام کمار کشواہا عرف شیام سندر پرساد کا گولی ما ر کر قتل کر دیا گیا۔
بہار کے مظفر پور میں پوجا کرنے گئے کتاب دکاندار اور پراپرٹی ڈیلر کا گولی ما ر کر قتل


مظفر پور، 4 جولائی (ہ س)۔ بہار کے مظفر پور ضلع کے سیوائی پٹی تھانہ علاقہ کے ڈیرہ چوک پر ہفتہ کے صبح نا معلوم بدمعاشوں نے مندر میں پوجا کرنے پہنچے مقامی کتاب دکاندار و پراپرٹی ڈیلر شیام کمار کشواہا عرف شیام سندر پرساد کا گولی ما ر کر قتل کر دیا گیا۔ معلومات کے مطابق شیام کمار کشواہا ہفتہ کی صبح ڈیرہ چوک واقع مندر میں معمول کے مطابق پوجا کرنے پہنچے تھے۔ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے بائک سوار نا معلوم بدمعاشوں نے ان پر اندھا دھنگ فائرنگ شروع کر دی۔ مندر میں پوجا کر رہے عینی شاہدین کے مطابق بدمعاشوں نے بہت قریب سے کئی گولیاں چلائیں۔ گولی لگنے کے بعد شیام کمار کشواہا لہو لہان ہو کر وہیں گر گئے۔ واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے آسانی سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے فوراً بعد لوگوں اور اہل خانہ کی مدد سے زخمی شیام کمار کشواہا کو علاج کے لیے مظفر پور کے میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کا جائزہ لیا اور انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیوائی پٹی تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ اگرچہ خاندان نے ابھی تک کسی مخصوص فرد کے خلاف باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی ہے، لیکن پولیس ذرائع بتاتے ہیں کہ واقعہ زمین کے لین دین سے منسلک ہو سکتا ہے۔ پولیس انتظامیہ مختلف پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ متوفی شیام کمار کشواہا علاقے میں ایک سرگرم تاجر تھا۔ وہ کتاب دکان چلاتا تھا اور ایک سابق مقامی مکھیا کے ساتھ جائیداد کے کاروبار میں بھی شامل تھا۔ معاشرے میں ان کی فعال شمولیت کو دیکھتے ہوئے، اس واقعے نے مقامی باشندوں کو چونکا دیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ کے معائنے کے دوران تین کارتوس برآمد کئے۔ اہل خانہ کے مطابق شیام کو دو گولیاں لگیں ہیں۔ جائے وقوعہ سے تین خالی کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ اس دوران پولیس قریبی علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کر رہی ہے۔ مظفر پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کانتیش کمار مشرا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر یہ معاملہ کاروباری دشمنی یا زمینی تنازعہ سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس ٹیم تکنیکی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہی ہے۔ ایس ایس پی نے یقین دلایا کہ بدمعاشوں کی شناخت کے لیےچھاپہ ماری کی جارہی ہے اور پولیس فورس علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے چوکس ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande