تلنگانہ ڈی جی پی کا ٹکنالوجی کے استعمال اورعوامی پولیسنگ پر زور
حیدرآباد ،4 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس سی وی آنند نے ریاست بھرکے پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ جدید ٹکنالوجی کابھرپوراستعمال کرتے ہوئےعوامی مرکزپولیسنگ کومزید مضبوط بنائیں،گشت اور عوامی رسائی میں اضافہ کریں۔ ریاستی پولیس ہ
تلنگانہ ڈی جی پی کا ٹکنالوجی کے استعمال اورعوامی پولیسنگ پر زور


حیدرآباد ،4 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ کے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس سی وی آنند نے ریاست بھرکے پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ جدید ٹکنالوجی کابھرپوراستعمال کرتے ہوئےعوامی مرکزپولیسنگ کومزید مضبوط بنائیں،گشت اور عوامی رسائی میں اضافہ کریں۔ ریاستی پولیس ہیڈکوارٹرزمیں یونٹ افسران اوراسٹیشن ہاؤس افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے،ڈی جی پی نے پولیس کے اہم اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورک اینڈ سسٹم،سائبرکرائم کی تحقیقات،منشیات کے خاتمے،روڈ سیفٹی،جرائم کی روک تھام اورتھانوں کے معائنے جیسے امورپرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈی جی پی سی وی آنند نے واضح ہدایات دیں کہ افسران اپنے کیمپ دفاترکے بجائے باقاعدہ سرکاری دفاترسے کام کریں اورتھانوں میں عوام سے ملاقات کے لیے مقررہ اوقات کی سختی سے پابندی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کو سخت وارننگ دی کہ وہ سول تنازعات،بالخصوص زمین سے جڑے معاملات میں بلاوجہ مداخلت نہ کریں، اور سوشل میڈیا پرپھیلنے والی افواہوں اورغلط معلومات پرگہری نظررکھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande