عثمانیہ ہاسپٹل و ہائیکورٹ کی عمارتیں آئندہ سال تک تکمیل کرنے کی ہدایت
حیدرآباد ،4 جولائی (ہ س)۔ وزیرعمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے عثمانیہ ہاسپٹل اورتلنگانہ ہائی کورٹ کی نئی عمارتوں کی تعمیرکاکام دسمبر2027 تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے تلنگانہ کے میگا انفراسٹرکچر پروجیکٹ کی پیشرفت کا اعلیٰ سطحی اجلاس
عثمانیہ ہاسپٹل و ہائیکورٹ کی عمارتیں آئندہ سال تک تکمیل کرنے کی ہدایت


حیدرآباد ،4 جولائی (ہ س)۔

وزیرعمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے عثمانیہ ہاسپٹل اورتلنگانہ ہائی کورٹ کی نئی عمارتوں کی تعمیرکاکام دسمبر2027 تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے تلنگانہ کے میگا انفراسٹرکچر پروجیکٹ کی پیشرفت کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام زیرالتواء پروجیکٹس کی مقررہ مدت میں تکمیل کی خواہاں ہے۔وزیراعلی ریونت ریڈی نے ریاست میں معیاری سڑکوں کی تعمیرکے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ تلنگانہ میں پہلے مرحلہ کے تحت ہیم روڈکی تعمیر کیلئے 6092 کلومیٹرکی نشاندہی کی گئی جس پر13ہزارکروڑکے مصارف ہونگے۔ پیکیج 2 کے تحت نلگنڈہ تامحبوب نگر42 کلومیٹرکاآغازہوچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ جولائی میں مزید10 پیکیجس کا آغازہوگا۔ مانسون سیزن کے بعدسڑکوں کی تعمیرکے کام میں تیزی پیدا کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ6 جولائی کوکریم نگرمیں ہیم اور سی آرایف روڈ پروجیکٹ کاسنگ بنیادرکھا جائیگا۔ ہائی کورٹ کی نئی عمارت وججزکے رہائشی کوارٹرس کی راجندرنگرمیں تعمیری پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے وینکٹ ریڈی نے زائد تعمیری عملہ کی تعیناتی کے ذریعہ پروجیکٹ کی تکمیل کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ وعثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارتوں کے تعمیری کام ڈسمبر 2027 تک مکمل کئے جائیں۔ حکام نے بتایا کہ ہائی کورٹ کامپلکس کے تعمیری کام 16 فیصد مکمل ہوچکے ہیں۔ وینکٹ ریڈی نے تعمیری عملہ کی تعداد میں اضافہ کرکے تین شفٹ میں تعمیری کام مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہاکہ آراینڈبی عہدیداروں کو ڈسمبر2027 تک عمارت کوافتتاح کیلئے تیارکرناچاہئے۔وینکٹ ریڈی نے کہاکہ عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اورڈسمبر2027 تک مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ صنعت نگرمیں ٹمس کی عمارت افتتاح کیلئے تیارہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande