شوپیاں میں تلاشی آپریشن کے دوران گولیوں کی آوازیں٫ آپریشن جاری ۔
سرینگر، 04 جولائی (ہ س )۔ ہفتہ کی شام جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے سید پورہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص انٹیلی جنس اطلا
شوپیاں میں تلاشی آپریشن کے دوران گولیوں کی آوازیں٫ آپریشن جاری ۔


سرینگر، 04 جولائی (ہ س )۔ ہفتہ کی شام جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے سید پورہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد سید پورہ میں آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران چند گولیوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سخت کر دیا۔ جب یہ رپورٹ درج کی گئی تو تلاشی آپریشن جاری تھا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande