رائسین میں بس نے خاندان کو روندا، باپ اور بیٹے کی موت، ماں اور بیٹا زخمی
رائسین، 04 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے رائسین ضلع کے بیگم گنج میں ہفتہ دوپہر ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ سامنے آیا ہے، جہاں ’شکتی ٹریولز‘ کی ایک تیز رفتار بے قابو بس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو روند دیا۔ اس شدید ٹکر میں باپ اور ان کے 5 سا
رائسین میں بس نے خاندان کو روندا، باپ اور بیٹے کی موت، ماں اور بیٹا زخمی


رائسین، 04 جولائی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے رائسین ضلع کے بیگم گنج میں ہفتہ دوپہر ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ سامنے آیا ہے، جہاں ’شکتی ٹریولز‘ کی ایک تیز رفتار بے قابو بس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو روند دیا۔ اس شدید ٹکر میں باپ اور ان کے 5 سال کے معصوم بیٹے کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ بیوی اور 3 سال کا دوسرا بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ معلومات کے مطابق، یہ حادثہ ساگر-بھوپال روٹ پر بیگم گنج تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ کالا پاٹھا گاوں کا رہنے والا پورن قبائلی محنت مزدوری کر کے اپنے خاندان کی پرورش کرتا تھا۔ ہفتہ کو وہ اپنی بیوی سندھیا اور دو معصوم بیٹوں کے ساتھ اپنے سسرال عالم پور سے بائیک پر سوار ہو کر واپس اپنے گاوں لوٹ رہا تھا۔ اسی دوران راستے میں سامنے سے آ رہی شکتی ٹریولز کی تیز رفتار بس نے ان کی موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر مار دی۔

ٹکر اتنی خوفناک تھی کہ بائیک چلا رہے پورن قبائلی اور ان کے 5 سالہ بیٹے ڈبو قبائلی کی موقع پر ہی سانسیں تھم گئیں۔ حادثے کی ہولناکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ٹکر کے اثر سے معصوم بچے کا سر جسم سے علیحدہ ہو گیا۔ وہیں، موٹر سائیکل پر سب سے آگے بیٹھا 3 سال کا چھوٹا بیٹا ٹکر لگتے ہی ہوا میں اچھل کر سڑک کنارے جھاڑیوں میں جا گرا، جس سے اس کی جان تو بچ گئی، لیکن اسے اور اس کی ماں سندھیا کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

حادثہ پیش آتے ہی موقع پر چیخ و پکار مچ گئی اور بس میں سوار مسافروں میں ہلچل مچ گئی۔ گھبرائے ہوئے مسافر آناً فاناً میں بس سے نیچے اتر آئے۔ دوسری طرف، خود کو گھرتا دیکھ کر ملزم بس ڈرائیور گاڑی کو موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بیگم گنج تھانہ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر بیگم گنج اسپتال بھجوایا۔ اس کے بعد پولیس نے بس میں پھنسے مسافروں کو دوسری بس کا انتظام کرا کے ان کی منزلوں کے لیے روانہ کیا۔

علاقے کے لوگوں میں اس واقعے کو لے کر گہرا غصہ ہے، کیونکہ گزشتہ چار دنوں کے اندر شکتی ٹریولز کی بس سے جڑا یہ دوسرا بڑا اور جان لیوا حادثہ ہے۔ اس سے پہلے بھوپال روڈ پر اسی ٹریولز کی ایک بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا تھا، جس میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی تھی۔ فی الحال، بیگم گنج پولیس نے بس کو ضبط کر کے تھانے میں کھڑا کروا لیا ہے اور فرار ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande