سپریم کورٹ نے عمر عبداللہ اور پائل عبداللہ کے درمیان طلاق کو منظوری دی
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کی اہلیہ پائل عبداللہ کے درمیان طلاق کی منظوری دے دی ہے۔ پائل عبداللہ گزشتہ 17 برس سے اپنے شوہر سے علیحدہ رہ رہی تھیں۔ واضح رہے کہ 30 اگست 2024 کو سپریم کورٹ ن
سپریم کورٹ نے عمر عبداللہ اور پائل عبداللہ کے درمیان طلاق کو منظوری دی


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔

سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کی اہلیہ پائل عبداللہ کے درمیان طلاق کی منظوری دے دی ہے۔ پائل عبداللہ گزشتہ 17 برس سے اپنے شوہر سے علیحدہ رہ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ 30 اگست 2024 کو سپریم کورٹ نے اس معاملے کو ثالثی مرکز (میڈی ایشن سینٹر) بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ اگرچہ بعض اوقات ازدواجی رشتوں میں مفاہمت کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی، پھر بھی ایک بار کوشش کی جا سکتی ہے، اس لیے دونوں فریق ثالثی کے ذریعے تنازع حل کرنے کی کوشش کریں۔

سپریم کورٹ نے عمر عبداللہ کی عرضی پر 15 جولائی 2024 کو سماعت کرتے ہوئے پائل عبداللہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس دوران عمر عبداللہ کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے مو¿قف اختیار کیا تھا کہ دونوں کی شادی عملاً ختم ہو چکی ہے اور وہ گزشتہ 15 برس سے الگ رہ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 12 دسمبر 2023 کو دہلی ہائی کورٹ نے عمر عبداللہ کی طلاق کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عمر عبداللہ نے پائل عبداللہ پر ذہنی ہراسانی کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ اس سے قبل ٹرائل کورٹ بھی 30 اگست 2016 کو ان کی طلاق کی درخواست مسترد کر چکی تھی۔

ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ پائل عبداللہ اور ان کے دو بیٹوں کی جانب سے طلب کیا گیا نان و نفقہ قابل قبول نہیں ہے۔ پائل عبداللہ کے وکیل نے اس مو¿قف کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2016 سے وہ اکیلے رہ رہی ہیں اور انہیں کسی قسم کا خرچ نہیں دیا جا رہا، یہاں تک کہ ان کے پاس اپنے بیٹوں کی تعلیمی فیس ادا کرنے کے لیے بھی رقم نہیں ہے۔

عمر عبداللہ نے عدالت میں یہ بھی کہا تھا کہ پائل عبداللہ اپنا خرچ خود اٹھا سکتی ہیں کیونکہ ان کا اپنا کاروبار ہے اور دہلی میں ان کا ذاتی مکان بھی موجود ہے، جبکہ ان کے بیٹے بھی بالغ ہو چکے ہیں اور نان و نفقہ کے حق دار نہیں رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande