
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔
وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم مودی نے اینڈی برنہم کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے کامیاب دورِ حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ہند-برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے ہند-برطانیہ وزن 2035 کے مطابق ٹیکنالوجی، اختراع، دفاع، سلامتی، صاف توانائی، تعلیم اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے حال ہی میں ہند-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ (سی ای ٹی اے) نافذ ہونے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس معاہدے کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
وزیراعظم مودی اور وزیراعظم برنہم نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماو¿ں نے مستقبل میں بھی باقاعدہ رابطہ برقرار رکھنے اور ہند-برطانیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ