رحمانی30 کے طالب علم عبید عالم نے سی ایم اے نیشنل یوتھ کامرس اولمپیاڈ میں آل انڈیا رینک ون حاصل کر لیا
نئی دہلی،31 جولائی(ہ س)۔ رحمانی30 کے سی اے انٹرمیڈیٹ 2026–25 بیچ کے طالب علم عبید عالم نے سی ایم اے نیشنل یوتھ کامرس اولمپیاڈ 2026–25 میں آل انڈیا رینک 1 (اے آئی آر-1) حاصل کرکے ملک بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں ای
رحمانی30 کے طالب علم عبید عالم نے سی ایم اے نیشنل یوتھ کامرس اولمپیاڈ میں آل انڈیا رینک ون حاصل کر لیا


نئی دہلی،31 جولائی(ہ س)۔

رحمانی30 کے سی اے انٹرمیڈیٹ 2026–25 بیچ کے طالب علم عبید عالم نے سی ایم اے نیشنل یوتھ کامرس اولمپیاڈ 2026–25 میں آل انڈیا رینک 1 (اے آئی آر-1) حاصل کرکے ملک بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں ایک لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔

نیشنل یوتھ کامرس اولمپیاڈ (این وائی سی او) ایک قومی سطح کا مقابلہ ہے، جس میں طلبہ کی کامرس، مالیاتی معلومات، تجزیاتی صلاحیت اور پیشہ ورانہ معلومات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس مقابلے میں پورے ملک سے باصلاحیت طلبہ شریک ہوتے ہیں، اس لیے آل انڈیا رینک 1 حاصل کرنا ایک غیر معمولی کامیابی مانی جاتی ہے۔

رحمانی30 کے مطابق یہ کامیابی عبید عالم کی مسلسل محنت، تعلیمی نظم و ضبط، اساتذہ کی رہنمائی اور سرپرستوں کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔

اس موقع پر رحمانی30 کے ترجمان نے کہا، یہ کامیابی عبید عالم، ان کے والدین، اساتذہ اور پوری رحمانی30 فیملی کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں آئندہ بھی علمی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کی سرپرستی اور بانی رحمانی30 حضرت مولانا محمد ولی رحمانی رحم اللہ علیہ کے تعلیمی وزن سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے رحمانی30 اعلیٰ تعلیم کے ساتھ کردار سازی، اخلاقی اقدار اور سماجی ذمہ داری کو بھی یکساں اہمیت دیتا ہے۔

رحمانی30 نے اس کامیابی پر عبید عالم، ان کے والدین، اساتذہ، رہنماو¿ں اور کامرس ڈیپارٹمنٹ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande