اے پی سی آر کو سپریم کورٹ سے بڑی قانونی کامیابی، کھنڈوا میں 25 مکانات کے انہدام پر کورٹ نے لگائی عبوری روک
نئی دہلی،31 جولائی (ہ س )۔ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) نے مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں 25 رہائشی مکانات کو منہدم کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ آف انڈیا سے فوری عبوری تحفظ حاصل کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں مجوزہ انہدامی کارروا
اے پی سی آر کو سپریم کورٹ سے بڑی قانونی کامیابی، کھنڈوا میں 25 مکانات کے انہدام پر کورٹ نے لگائی عبوری روک


نئی دہلی،31 جولائی (ہ س )۔

ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) نے مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں 25 رہائشی مکانات کو منہدم کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ آف انڈیا سے فوری عبوری تحفظ حاصل کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں مجوزہ انہدامی کارروائی فی الحال روک دی گئی ہے۔

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی جبل پور بنچ کی جانب سے ان مکانات کو منہدم کرنے سے متعلق نوٹس اور حکم جاری ہونے کے بعد اے پی سی آر نے متاثرہ خاندانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

معاملے کی سنگینی اور فوری نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اے پی سی آر کی قانونی ٹیم، جس میں ایڈووکیٹ نظام پاشا، احمد ابراہیم، کبیر پال، اوستیکا داس اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ لظفیر احمد بی ایف شامل ہیں، نے ہنگامی بنیادوں پر اسپیشل لیو پٹیشن تیار کی۔ یہ عرضی گزشتہ روز تیار کی گئی اور آج صبح سپریم کورٹ میں فوری سماعت کے طریقہ کار کے تحت دائر کر دی گئی۔

یہ مقدمہ کمرون نِشا و دیگر بنام میونسپل کارپوریشن، کھنڈوا و دیگر کے عنوان سے ڈائری نمبر 45938/2026 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ اگرچہ مقدمہ ابھی باقاعدہ سماعت کے لیے فہرست میں شامل نہیں ہوا ہے، تاہم سپریم کورٹ نے عبوری تحفظ فراہم کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ جب تک عدالت اس معاملے پر غور نہیں کرلیتی ہے، اس وقت تک کسی بھی مکان کو منہدم نہ کیا جائے۔

اس عدالتی حکم کے بعد 25 رہائشی مکانات کے خلاف مجوزہ بلڈوزر کارروائی فی الحال روک دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے ان تمام 25 متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف ملا ہے، جو اپنے گھروں سے محروم ہونے کے شدید خطرے سے دوچار تھے۔

اے پی سی آر اپنی قانونی ٹیم کی بروقت، مو¿ثر اور انتھک کوششوں کو سراہتی ہے، جن کی بدولت متاثرہ خاندانوں کو فوری قانونی تحفظ حاصل ہوا۔ تنظیم اس مقدمے میں سپریم کورٹ کے سامنے متاثرہ خاندانوں کی نمائندگی جاری رکھے گی اور قانون کے مطابق ان کے حقوق کے مکمل تحفظ کے لیے ہر ممکن قانونی اقدام کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande