آسام میں بارش اور سیلاب کی قہرسامانی سے متاثرین کی امداد قومی و انسانی فریضہ:مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی
نئی دہلی:31 جولائی(ہ س )۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے آسام کے مختلف اضلاع میں آئے بھیانک سیلاب پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے ورثاءسے اظہار تعزیت اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے ا
آسام میں بارش اور سیلاب کی قہرسامانی سے متاثرین کی امداد قومی و انسانی فریضہ:مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی


نئی دہلی:31 جولائی(ہ س )۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے آسام کے مختلف اضلاع میں آئے بھیانک سیلاب پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے ورثاءسے اظہار تعزیت اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے اور اسے عظیم قدرتی آفت قرار دیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر جان و مال، مویشی، کھیتی باڑی حتی کہ گھربار تباہ و برباد ہوئے ہیں۔امیر محترم نے اپنے بیان میں اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کی ریلیف اور باز آبادکاری کے لیے آگے آئیں ،کیونکہ یہ ایک بڑا قومی اور انسانی فریضہ ہے۔

مولانا سلفی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس طرح کے قدرتی آفات ہم انسانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنے پالنہار سے لو لگائیں ،ابنائے وطن کے حقوق ادا کریں، غلطیوں کی اصلاح کریں اور ملک و ملت کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اللہ تعالی ملک و ملت کو ہر طرح کی آفات و بلیات سے محفوظ رکھے۔ آمین

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande