ادھو ٹھاکرے نے ابھیجیت دیپکے کو ماتوشری میں ملاقات کے لئے مدعو کیا
ادھو ٹھاکرے نے ابھیجیت دیپکے کو ماتوشری میں ملاقات کے لئے مدعو کیا۔ ادھو ٹھاکرے کی ابھیجیت دیپکے اور ان کے والدین سے فون پر گفتگو کیممبئی ، 31 جولائی (ہ س)۔ شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ابھیجیت دیپکے کو ممبئی میں واقع
POLITICS MAHA UDDHAV THACKERAY


ادھو ٹھاکرے نے ابھیجیت دیپکے کو ماتوشری میں ملاقات کے لئے مدعو کیا۔ ادھو ٹھاکرے کی ابھیجیت دیپکے اور ان کے والدین سے فون پر گفتگو کیممبئی ، 31 جولائی (ہ س)۔ شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ابھیجیت دیپکے کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ ماتوشری پر ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے۔ یہ دعوت شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے سینئر رہنما چندرکانت کھیرے کے ذریعے دی گئی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق چندرکانت کھیرے کے موبائل فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران ادھو ٹھاکرے نے ابھیجیت دیپکے سے مختلف امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ابھیجیت دیپکے کے والدین سے بھی گفتگو کی اور ان کے کام اور خدمات کی ستائش کی۔ ادھر ابھیجیت دیپکے کی رہائش گاہ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔ حال ہی میں مہاراشٹر کے سرپرست وزیر سنجے شرساٹ نے بھی ان سے ملاقات کی تھی۔سیاسی حلقوں میں ادھو ٹھاکرے کی جانب سے دی گئی اس دعوت کو اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ ابھیجیت دیپکے کی آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande