راہل گاندھی کو بی جے پی کا جواب: ہندوستان کا ماضی یاد ہے،اس لئے حال پر فخر ہے
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کا ماضی کے بارے میں راہل گاندھی کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان گوپال کرشن اگروال نے کہا کہ ملک کے حقیقی ماضی کی وضاحت اس وقت ہوئی جب ایمرجنسی کے نفاذ کے ذریعے جمہوریت کا گلا گ
راہل


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کا ماضی کے بارے میں راہل گاندھی کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان گوپال کرشن اگروال نے کہا کہ ملک کے حقیقی ماضی کی وضاحت اس وقت ہوئی جب ایمرجنسی کے نفاذ کے ذریعے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا گیا۔

'ایکس' (سابقہ ٹویٹر) پر اپنا ذاتی تجربہ سناتے ہوئے انہوں نے کہا، میں اس وقت صرف 13 سال کا تھا، مجھے اندرا گاندھی کے خلاف نعرے لگانے پر جیل بھیج دیا گیا، میری والدہ کو بھی جیل میں ڈال دیا گیا، بعد میں میرے والد، جو ایک سرکاری ملازم تھے، کو بھی گرفتار کر لیا گیا، کئی ماہ تک ہمارا پورا خاندان مختلف جیلوں میں قید رہا، صرف اس لیے کہ ہم نے جمہوریت کی حمایت میں آواز بلند کی تھی۔

گوپال کرشن اگروال نے کہا کہ آج کا ہندوستان، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ایک مضبوط، پراعتماد اور متحرک جمہوریت ہے جہاں شہری ان آزادیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں جنہیں ایمرجنسی کے دوران کچل دیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن کا ایک حصہ، جو اب بھی اسی 'ایمرجنسی مائنڈ سیٹ' سے چلتا ہے، بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ہندوستان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے اس دور کی جبری نس بندی کی مہم کا بھی حوالہ دیا، جو بڑے پیمانے پر سنجے گاندھی کے اثر و رسوخ سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم سے لاکھوں خاندان متاثر ہوئے اور یہ طاقت کے غلط استعمال کی علامت بن گئی۔ گوپال کرشنا نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آج کا ہندوستان جمہوریت، خود اعتمادی اورآزادی سے بھرپور ہے اور نئی نسل ماضی کی ناکامیوں اور حال کی کامیابیوں کے درمیان فرق کو واضح طور پر سمجھتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہاتھا کہ وہ ہندوستان کے ماضی کی نمائندگی کرتے ہیں اور ملک کے مستقبل یعنی اس کے نوجوانوں سے نمٹنے کے دوران احتیاط برتیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande