
دیسی ساختہ پستول اور زندہ کارتوس کے ساتھ تین جرائم پیشہ گرفتاربھاگلپور، 30 جولائی (ہ س)۔ بھاگلپور پولیس نے اپنی جرائم پر قابو پانے کی مہم میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے للمٹیا تھانہ علاقہ سے تین مشتبہ جرائم پیشوں کو ایک دیسی ساختہ پستول، ایک زندہ کارتوس، ایک موٹر سائیکل اور ایک چاقو کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت پر چلائی جارہی خصوصی مہم کے دوران کی گئی۔ سٹی ایس پی اتلیش جھا نے جمعرات کے روز منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران یہ جانکاری دی۔ سٹی ایس پی نے بتایا کہ للمٹیا تھانہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ اقلیتی لڑکیوں کے ہاسٹل کے قریب کچھ مجرم سنگین جرم کرنے کے مقصد سے غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ معلومات کی تصدیق کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ، سب ڈویژنل پولیس افسر، سٹی-02، اور للمٹیا تھانہ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے تین نوجوانوں کو موٹر سائیکل پر آتے ہوئے دیکھا۔ پولیس کو دیکھ کر تینوں افراد نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم مسلح افواج کی مدد سے انہیں گھیر لیا گیا۔ ان کی تلاشی لینے پر ایک دیسی ساختہ پستول، ایک زندہ کارتوس، ایک موٹر سائیکل اور ایک چاقوبرآمد ہوا۔ گرفتار ملزمین میں محمد شاہد (حسین آباد، تھانہ براری)، محمد نشاط (دھوبیہ کلی، یونیورسٹی تھانہ) اور محمد اعجاز (شاہ جنگی، تھانہ حبیب پور) شامل ہیں۔ برآمد شدہ اسلحہ اور مشکوک حالات کے پیش نظر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بدمعاش سنگین واردات کی تیاری کر رہے تھے۔ اس معاملے میں آرمس ایکٹ اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت للمٹیا تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ پولیس بدمعاشوں کی مجرمانہ تاریخ معاوم کرنے اور ان کے ممکنہ نیٹ ورک کے بارے میں بھی تفتیش کر رہی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan