سرینگر میں بابا ڈیمب نہر سے لاش برآمد،تفتیش شروع
سرینگر، 30 جولائی (ہ س)۔ جمعرات کی صبح سرینگر کے بابا ڈیمب علاقے میں پانی کی نہر سے ایک غیر شناخت شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاش نہر میں تیرتی ہوئی ملی، جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس
سرینگر میں بابا ڈیمب نہر سے لاش برآمد،تفتیش شروع


سرینگر، 30 جولائی (ہ س)۔ جمعرات کی صبح سرینگر کے بابا ڈیمب علاقے میں پانی کی نہر سے ایک غیر شناخت شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاش نہر میں تیرتی ہوئی ملی، جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کا معائنہ کیا گیا ہے جبکہ (ایف ایس ایل) ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے متوفی کی شناخت اور واقعہ کے اردگرد کے حالات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande