بکسر پولیس کی بڑی کارروائی: 1 کروڑ روپے کے براؤن شوگر کے ساتھ پانچ اسمگلر گرفتار
بکسر، 30 جولائی (ہ س)۔بکسر پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں نیا بھوج پور تھانہ علاقہ سے تقریباً 1 کروڑ روپے کے 490 گرام براؤن شوگر کے ساتھ پانچ ا سمگلروں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اسمگلروں سے ایک کار اور پانچ موبائل فون بھی
بکسر پولیس  کی بڑی کارروائی: 1 کروڑ روپے کی براؤن شوگر کے ساتھ پانچ اسمگلر گرفتار


بکسر، 30 جولائی (ہ س)۔بکسر پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں نیا بھوج پور تھانہ علاقہ سے تقریباً 1 کروڑ روپے کے 490 گرام براؤن شوگر کے ساتھ پانچ ا سمگلروں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اسمگلروں سے ایک کار اور پانچ موبائل فون بھی برآمد کئے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 29 جولائی 2026 کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ براؤن شوگر کی خرید و فروخت کے لیے نیا بھوجپور تھانہ علاقے میں گوپال ڈیرہ پوسارا کے قریب جمع ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایات پر ڈمراؤں سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) پولسات کمار کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔تشکیل شدہ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ ماری کر 5 ملزمین کو 490 گرام براؤن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا۔ نیا بھوج پور تھانہ علاقہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔گرفتار اسمگلروں کی شناخت سونو کمار (کورانسرائے، بکسر)، سمیر شیخ (کورانسرائے، بکسر)، سریندر کانت پانڈے (نیا بھوجپور، بکسر)، منجل کمار پاسوان (بابوا، بھوجپور) اور ادے بھان گوڑ (ہرسیدھی، مشرقی چمپارن) کے طور پر کی گئی ہے۔آپریشن کے دوران پولیس نے 490 گرام براؤن شوگر (تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت)، ایک کار اور پانچ موبائل فون ضبط کیا گیا ۔اس کامیاب آپریشن میں ایس ڈی پی او ڈمرؤں پولسات کمار، پولس انسپکٹر اروند کمار، نیا بھوج پور کے تھانہ انچارج سدھیر کمار، اسسٹنٹ سب انسپکٹر چندن کمار، پولس افسر سوجیت کمار کے ساتھ ڈی آئی یو اور مقامی تھانہ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کے خلاف مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande