پورے دن کے اتار چڑھاؤ کے بعد مضبوطی کے ساتھ بند ہوا شیئر مارکیٹ ، سینسیکس اور نفٹی میں تیزی
۔بازار کی مضبوطی کے باوجود سرمایہ کاروں کو 1.64 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی اور گھریلو محاذ پر آٹوموبائل سیکٹر کے حصص میں زبردست اضافے کی وجہ سے، ہندوستانی شیئر بازارآج سینسیک
Stock-Market-Closing


۔بازار کی مضبوطی کے باوجود سرمایہ کاروں کو 1.64 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان

نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی اور گھریلو محاذ پر آٹوموبائل سیکٹر کے حصص میں زبردست اضافے کی وجہ سے، ہندوستانی شیئر بازارآج سینسیکس کی ماہانہ مدت ختم ہونے کے دن مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہا۔ آج کی تجارت کا آغاز فلیٹ سطح پر معمولی کمی کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد، سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی حرکت دن بھر اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ اس اتار چڑھاؤ کی وجہ سے انٹرا ڈے میں سینسیکس نے 565 پوائنٹس سے زیادہ کی چھلانگ لگائی جبکہ نفٹی نے بھی انٹرا ڈے میں 155 پوائنٹس سے زیادہ چھلانگ لگائی۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.35 فیصد اور نفٹی 0.28 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

بی ایس ای سینسیکس آج 15.74 پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 77,638.86 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں اتار چڑھاو¿ آنا شروع ہو گیا۔ خریداری کی حمایت کے ساتھ، سینسیکس 352.49 پوائنٹس یعنی 0.45 فیصد کی چھلانگ لگا کر 78,007.09 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم، فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے، یہ 213.69 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 77,440.91 پوائنٹس کی سطح پر سرخ نشان میں غوطہ لگا گیا۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 273.55 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,928.15 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی بھی آج 0.65 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 24,249.55 پر کھلا۔ مارکیٹ کھلتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے انڈیکس میں اتار چڑھاؤ آیا۔ خریداری کی حمایت کے ساتھ، نفٹی 92.75 پوائنٹس یعنی 0.38 فیصد بڑھ کر 24,342.95 تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب فروخت کے دباؤ کی وجہ سے انڈیکس 63.10 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد گر کر 24,187.10 پر سرخ نشان میں بھی غوطہ لگا گیا۔ دن کے کاروبار کے بعد نفٹی 66.95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,317.15 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آٹوموبائل شعبے کے شیئروں میں دن بھر زبردست خریداری دیکھنے کو ملی ، جس کی وجہ سے نفٹی آٹو انڈیکس 1.63 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح آئی ٹی، کنزیومر ڈیوریبل، میٹل، تیل اور گیس اور پبلک سیکٹر انٹرپرائز انڈیکس بھی سبزنشان میں مضبوطی سے بند ہوئے۔ دوسری طرف، رئیلٹی سیکٹر کے اسٹاکس کو آج نمایاں فروخت کے دباو¿ کا سامنا کرنا پڑا۔

اس فروخت کی وجہ سے ریئلٹی انڈیکس 2.01 فیصد گر گیا۔ اس کے علاوہ ، بینکنگ، کیپٹل گڈز، ایف ایم سی جی، اور ہیلتھ کیئر انڈیکس سرخ نشان میں بند ہوئے۔ براڈر مارکیٹ میں بھی مسلسل فروخت دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 0.35 فیصد نیچے بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کا کاروبار 0.56 فیصد کی کمی کے ساتھ ختم کیا۔

آج اسٹاک مارکیٹ کی مضبوطی کے باوجود،براڈر مارکیٹ میں فروخت جاری رہنے کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 1.60 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ بی ایس ای میں درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کے کاروبار کے بعد گھٹ کر483.13 لاکھ کروڑروپے (عارضی) رہ گئی، جو گزشتہ کاروباری دن بدھ کو 484.77 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس طرح، سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت میں تقریباً 1.64 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

آج، دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,407 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1705 شیئرز کے بھاو¿ بڑھے، 2504 شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 198 شیئرز بغیر کسی اتار چڑھاو¿ کے بند ہوئے۔ آج، این ایس ای میں 2,980 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,116 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں اور 1,864 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان پر بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 14 شیئرفائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور 16 حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 24 حصص سبز نشان میں اور 26 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔

دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں مہندرا اینڈ مہندرا 1.92 فیصد، کول انڈیا 1.74 فیصد، ماروتی سوزوکی 1.72 فیصد، آئشر موٹرز 1.72 فیصد اور ٹیک مہندرا 1.51 فیصدکے اضافے کے ساتھ آج کے ٹاپ 5گینرس کی فہرست میں شامل رہے ۔ دوسری طرف، اڈانی پورٹس 3.23 فیصد، ایچ ڈی ایف سی لائف 2.03 فیصد، شریرام فائنانس 1.68 فیصد، الٹرا ٹیک سیمنٹ 1.26 فیصد اور جیو فائنانشل 1.01 فیصد کے خسارے کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل رہے ۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande