سال 2026-27 کے لیے 5 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر فائل کیے گئے، 31 جولائی آخری تاریخ
نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ سال2026-27 کے لیے 5 کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس ریٹرن پہلے ہی داخل کیے جا چکے ہیں۔ آئی ٹی آر داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آخری تاریخ س
سال 2026-27 کے لیے 5 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر فائل کیے گئے، 31 جولائی آخری تاریخ


نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔

سال2026-27 کے لیے 5 کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس ریٹرن پہلے ہی داخل کیے جا چکے ہیں۔ آئی ٹی آر داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آخری تاریخ سے پہلے اپنا آئی ٹی آر-1 اورآئی ٹی آر-2 جمع کرائیں تاکہ ڈیڈ لائن کے قریب آتے ہی رش اور دیگر تکنیکی خرابیوں سے بچا جا سکے۔

محکمہ نے کہا، 2026-27 کے تشخیصی سال کے لیے 5 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر پہلے ہی فائل کیے جا چکے ہیں۔ آخری لمحات کے رش کا انتظار نہ کریں۔ آج ہی سال 2026-27 کے لیے اپنے آئی ٹی آر-1 یا آئی ٹی آر-2 کو میچ کریں اور فائل کریں۔ http://incometax.gov.in پر سمارٹ طریقے سے اپنا آئی ٹی آر فائل کریں۔

محکمہ انکم ٹیکس نے یہ یاد دہانی ان ٹیکس دہندگان کے لیے 31 جولائی کی آخری تاریخ سے پہلے جاری کی ہے جنہیں سال 2026-27 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے اپنے اکاو¿نٹس کا آڈٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 31 جولائی انفرادی ٹیکس دہندگان، تنخواہ دار افراد، اورایچ یو ایف کے لیے آخری تاریخ ہے جنہیں ٹیکس آڈٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ یا تو آئی ٹی آر-1 (سہج) یا آئی ٹی آر-2 فارم فائل کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande