لوک سبھا نے قومی ترانے کی طرح وندے ماترم کو قانونی تحفظ دینے کا بل بھی منظور کیا
نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ لوک سبھا نے جمعرات کو ہنگامہ آرائی کے درمیان قومی وقار کی توہین (ترمیمی) بل 2026 کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔ ایک دن پہلے راجیہ سبھا سے منظور ہونے والے اس بل کا مقصد وندے ماترم کو قومی ترانے کی طرح قانونی تحفظ اور احترام
LS-PASSED-VANDEMATRAM-BILL


نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ لوک سبھا نے جمعرات کو ہنگامہ آرائی کے درمیان قومی وقار کی توہین (ترمیمی) بل 2026 کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔ ایک دن پہلے راجیہ سبھا سے منظور ہونے والے اس بل کا مقصد وندے ماترم کو قومی ترانے کی طرح قانونی تحفظ اور احترام فراہم کرنا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ بل ہندوستان کے ثقافتی ورثے، قومی یکجہتی اور جدوجہد آزادی کی تحریک کو تقویت دے گا۔ وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانند رائے نے آج لوک سبھا میں بل پر بحث کا جواب دیا جس کے بعد بل کو منظور کر لیا گیا اور کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

رائے نے کہا کہ یہ محض ایک قانون سازی ترمیم نہیں ہے بلکہ ہندوستان کے ثقافتی ورثے، قومی شعور اور جدوجہد آزادی کے نظریات سے وابستگی ہے۔ جس طرح 1971 کے ایکٹ کے ذریعے قومی ترانے کو احترام ملا، اسی طرح وندے ماترم کو بھی احترام ملنا چاہیے۔

اپنی تقریر میں انہوں نے ڈاکٹر راجندر پرساد، بنکم چندر چٹوپادھیائے اور سوامی وویکانند کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وندے ماترم قومی اتحاد، وکست بھارت اور”ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت“ کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدوجہد آزادی کے دوران چندر شیکھر آزاد، رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خان اور خودی رام بوس جیسے انقلابیوںکے منھ سے نعرہ ”وندے ماترم“ گونجا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande