ملک کے شمال مغربی علاقوں میں آئندہ پانچ تا چھ دنوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان
نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س) — ملک کے شمال مغربی علاقوں میں آئندہ پانچ تا چھ دنوں کے دوران تیز ہواو¿ں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ دہلی-این سی آر میں جمعہ کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)
IMD-NORTH-WEST-IND-RAIN


نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س) —

ملک کے شمال مغربی علاقوں میں آئندہ پانچ تا چھ دنوں کے دوران تیز ہواو¿ں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ دہلی-این سی آر میں جمعہ کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی-این سی آر میں جمعہ کی دوپہر یا شام کے وقت تیز ہواو¿ں کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 25 سے 27 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو بھی موسم کی یہی صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے، تاہم درجہ حرارت میں معمولی اتار چڑھاو¿ ممکن ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق جمعرات کو دہلی کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع تھی، تاہم وہاں ہلکی دھوپ رہی اور موسم مرطوب رہا۔ مغربی وسطی چھتیس گڑھ، ودربھ اور جنوب مشرقی مدھیہ پردیش کے اطراف بننے والے گہرے کم دباو¿ کے اثر سے 31 جولائی کو مراٹھواڑہ، تلنگانہ اور ودربھ میں جبکہ 31 جولائی اور یکم اگست کو بعض مقامات پر انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

شمال مغربی ہندوستان کے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی اتر پردیش، مغربی راجستھان اور مشرقی راجستھان میں آئندہ پانچ تا چھ دنوں کے دوران موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 31 جولائی کو پنجاب اور مشرقی راجستھان میں بعض مقامات پر نہایت شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔

وسطی ہندوستان میں یکم اگست کو مغربی مدھیہ پردیش، 31 جولائی کو مشرقی مدھیہ پردیش اور ودربھ جبکہ 30 جولائی اور 2 سے 5 اگست کے دوران چھتیس گڑھ میں کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے۔ مغربی مدھیہ پردیش میں 31 جولائی کو بعض مقامات پر انتہائی شدید بارش بھی متوقع ہے۔

مغربی ہندوستان کے کونکن، گوا، وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں آئندہ چار تا پانچ دنوں کے دوران کہیں کہیں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی دوران گجرات، سوراشٹر، کچھ، کونکن اور گوا میں بعض مقامات پر نہایت شدید بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھتیس گڑھ میں انتہائی شدید، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، ودربھ، اوڈیشہ اور تلنگانہ میں بہت شدید جبکہ راجستھان، وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande