
نئی دہلی، 30 جولائی (ہ س)۔ دہلی میں نیٹ امتحان کے پیپرلیک کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف آگے کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ دہلی حکومت کے محکمہ داخلہ نے جمعرات کو یہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے تحت صرف مجرمانہ پس منظر رکھنے والوں کو تحفظ نہیں ملے گا۔
قابل ذکر ہے کہ این ای ای ٹی (یو جی) امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق احتجاج کے سلسلے میں 29 جولائی تک دہلی پولیس نے کل 13 معاملے درج کیے تھے۔
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو کی منظوری کے بعد، محکمہ داخلہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے،”ان مظاہروں میں حصہ لینے والے افراد کے خلاف دہلی کے اندر کسی بھی پولیس اتھارٹی کی طرف سے کوئی منفی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ تاہم، یہ تحفظ ان افراد پر لاگو نہیں ہوگاجن کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ ہے۔“
اس میں کہا گیا ہے کہ ان واقعات میں گرفتار یا زیر حراست افراد کے مقدمات کا جائزہ لیا جائے گا اور رہائی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ تاہم ان مظاہروں میں ملوث افراد کے خلاف مزید کارروائی نہیں کی جائے گی اور مقدمات بند تصور کیے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد