یو پی ٹی-20 لیگ نوجوانوں کو بہترین کھلاڑیوں سے سیکھنے کا ایک پلیٹ فارم : ویشیش گوڑ
لکھنو، 30 جولائی (ہ س)۔ یو پی ٹی-20 لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز میں صرف دو ہفتے باقی ہیں، تمام فرنچائز اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ گورکھپور لائنز کے مالک ویشیش گوڑ نے کہا کہ یو پی ٹی-20 لیگ اتر پردیش کے نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک بہت
لیگ


لکھنو، 30 جولائی (ہ س)۔ یو پی ٹی-20 لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز میں صرف دو ہفتے باقی ہیں، تمام فرنچائز اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ گورکھپور لائنز کے مالک ویشیش گوڑ نے کہا کہ یو پی ٹی-20 لیگ اتر پردیش کے نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہے، جس نے انہیں ان کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے جنہوں نے ہندوستانی قومی ٹیم اور آئی پی ایل کی نمائندگی کی ہے۔ اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ کھیل کی باریکیاں سیکھ سکتے ہیں۔

وشیش گوڑ نے اپنی ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرنچائز نے نیلامی کے دوران اپنے زیادہ تر مقاصد کو کامیابی سے پورا کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آرین جویال ٹیم کی کپتانی کریں گے، شیوم شرما نائب کپتان کے طور پر کام کریں گے۔ اس کے علاوہ سابق بھارتی فاسٹ بولر انکت راجپوت کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ٹیم نے نیلامی کے دوران شیوم چودھری کو 21 لاکھ میں حاصل کیا کیونکہ انہیں ٹاپ آرڈر کے لیے ایک تجربہ کار اور قابل اعتماد اوپننگ بلے باز کی ضرورت تھی۔ گور نے کہاکہ چودھری نہ صرف ایک بہترین بلے باز ہیں بلکہ ان میں قائدانہ خصوصیات بھی ہیں اور وہ ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کر سکتے ہیں۔

ویشیش گوڑ نے اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یو پی سی اے) کی بھی تعریف کی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ لیگ ہر سال نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے دو شہروں لکھنو اور کانپور میں میچوں کی میزبانی کے فیصلے کو ایک اہم اور قابل ستائش اقدام قرار دیا جو مقابلے کی رسائی کو وسعت دے گا اور سامعین کی بڑی تعداد کو راغب کرے گا۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا اور یو پی ٹی-20 لیگ گورننگ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر سنجے کپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی دور اندیش قیادت اور مسلسل کوششوں نے لیگ کو اتر پردیش میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم میں تبدیل کر دیا ہے۔

گوڑنے مزید کہا کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم کا اشتراک نوجوان کرکٹرز کے لیے ماسٹر کلاس میں شرکت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا، جب نوجوان کھلاڑی ان لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں جو ہندوستانی ٹیم کے لیے یا آئی پی ایل میں کھیل چکے ہیں، تو وہ اپنی تیاری، فٹنس، ٹریننگ کے معمولات اور وہ کس طرح دباو¿ کو ہینڈل کرتے ہیں اس کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہیں۔ اس سے ان میں یہ یقین پیدا ہوتا ہے کہ وہ بھی ایک دن اس سطح تک پہنچ سکتے ہیں۔

یو پی ٹی-20 لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور ابتدائی میچ لکھنو¿ کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ اس کے بعد، ٹورنامنٹ کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں منتقل ہو جائے گا، جہاں دوسرا مرحلہ — بشمول پلے آف اور فائنل — ہوگا۔ کوالیفائر 1 اور ایلیمینیٹر 3 ستمبر، کوالیفائر 2 اور ایلیمینیٹر4 ستمبر کو اور فائنل 6 ستمبر کو اختتامی تقریب کے ساتھ شیڈول ہے۔ 24 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران کل 34 میچ کھیلے جائیں گے، جن میں 13 ڈبل ہیڈرز اور آٹھ سنگل ہیڈر میچز شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande