دولت مشترکہ کھیل 2026: نیرج چوپڑا سمیت تین ہندوستانی بھالا پھینک کے فائنل میں پہنچ گئے
گلاسگو، 30 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کے دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نےدولت مشترکہ کھیل-2026 کے مردوں کےبھالا پھینک کے فائنل مقابلہ میں جگہ بنا لی ہے۔ جمعرات کو کوالیفکیشن راونڈ میں، نیرج کے ساتھ، ہندوستان کے روہت یادو اور یشویر سنگھ نے بھی شاند
بھالا


گلاسگو، 30 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کے دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نےدولت مشترکہ کھیل-2026 کے مردوں کےبھالا پھینک کے فائنل مقابلہ میں جگہ بنا لی ہے۔ جمعرات کو کوالیفکیشن راونڈ میں، نیرج کے ساتھ، ہندوستان کے روہت یادو اور یشویر سنگھ نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

کوالیفکیشن راونڈ میں کسی بھی کھلاڑی نے 84 میٹر کے خودکار اہلیت کے معیار کو پار نہیں کیا۔ ایسی صورتحال میں بہترین 12 کھلاڑیوں کو فائنل میں داخلہ دیا گیا۔ نیرج چوپڑا نے اپنی بہترین کوشش میں79.61 میٹربھالا پھینکااور فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مجموعی طور پر پانچویں نمبر پر رہے۔

ہندوستان کے روہت یادو 78.37 میٹر کے ساتھ نویں نمبر پر رہے اور یشویر سنگھ 78.36 میٹر کے ساتھ 10 ویں نمبر پر رہے اور فائنل میں جگہ بنائی۔ اس طرح، ہندوستان کے تینوں بھالا پھینکنے والے میڈل راو¿نڈ میں داخل ہوئے، جس سے ملک کی امیدیں مزید مضبوط ہوئیں۔

کوالیفکیشن میں سری لنکا کے رومیش پاتھیراجے نے 82.84 میٹر کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز (81.29 میٹر) دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ڈاو¿ سمیٹ (80.64 میٹر) تیسرے نمبر پر رہے۔ انگلینڈ کے بین ایسٹ (80.38 میٹر) چوتھے نمبر پر رہے جبکہ نیرج پانچویں نمبر پر رہے۔ پاکستان کے ارشد ندیم فائنل میں جگہ بنانے کے لیے 78.63 میٹر کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے۔

مردوں کےبھالا پھینک ایونٹ کا فائنل اب یکم اگست کو کھیلا جائے گا، جس میں نیرج چوپڑا کا مقصد اپنے 2018 دولت مشترکہ کھیل کے سونے کے تمغے کو دوبارہ حاصل کرنا ہے۔ تین کھلاڑیوں کے فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہندوستان کو اس ایونٹ میں تمغوں کی مضبوط امیدیں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande