نیپال کے سنسری میں خوف وہراس برقرار، براٹ نگر اور جنوبی سنسری میں تعلیمی ادارے بند
کاٹھمنڈو، 28 جولائی (ہ س)۔ نیپال کے سنسری ضلع کے دیوان گنج میں تشدد کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ براٹ نگر اور جنوبی سنسری میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ اتوار کی رات دیوان گنج میں دو گروپوں کے درمی
سنسری


کاٹھمنڈو، 28 جولائی (ہ س)۔ نیپال کے سنسری ضلع کے دیوان گنج میں تشدد کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ براٹ نگر اور جنوبی سنسری میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ اتوار کی رات دیوان گنج میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو گولی چلانا پڑی۔ اس دوران ایک مقامی باشندے کی موت ہو گئی۔ اس واقعے میں 21 دیگر افرادبھی زخمی ہوئے۔

اس واقعے کے ردعمل میں پیر کو براٹ نگر میں مظاہرے پھوٹ پڑے، جس کے نتیجے میں منگل کو اسکول بند رہے۔ براٹ نگر میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو بند کرنے کا باضابطہ طور پر فیصلہ نہیں کیا تھا، لیکن سیکورٹی کے خطرات اور ٹریفک میں خلل کی وارننگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے اپنے طور پر بند رہے۔

شہر کے محکمہ تعلیم کے سربراہ رام پرساد ڈھونگیل کے مطابق، اسکولوں نے اسکول بسوں کےچلانے میں خلل آنے کی اطلاعات کے بعد کلاسیں معطل کردی ہیں۔ ڈھونگیل نے کہا، شہر نے باقاعدہ طور پر اسکولوں کی چھٹی کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن اسکول اور کالج آج صبح سے بند ہیں۔ جب اسکول بسوں کو چلانا ناممکن ہوگیا تو ادارے بند کردیئے گئے۔

کپتان گنج واقعہ کی مخالفت میں سنسری کے جنوبی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ دیوان گنج اور ہری نگر گاوں کی میونسپلٹیوں نے اس واقعے پر سوگ کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیاہے۔ جاری مظاہروں کے باعث جنوبی علاقے سنسری میں تعلیمی ادارے بھی آج بند رہے۔ مقامی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande