نیپال: سنسری واقعے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج ، شاہراہیں بند، کئی علاقوں میں کرفیو
کاٹھمنڈو، 28 جولائی (ہ س)۔ نیپال کے سنسری ضلع کے دیوان گنج میں پیش آئے واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے گروپوں نے منگل کو بھی مشرق -مغربی شاہراہ کو بند رکھا۔ مظاہرین نے سنسری سیکشن میں مختلف مقامات پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا۔ مظاہرین براٹ نگر میں بھی ا
Nepal-Sunsari-Curfew-Protest


کاٹھمنڈو، 28 جولائی (ہ س)۔ نیپال کے سنسری ضلع کے دیوان گنج میں پیش آئے واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے گروپوں نے منگل کو بھی مشرق -مغربی شاہراہ کو بند رکھا۔ مظاہرین نے سنسری سیکشن میں مختلف مقامات پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا۔ مظاہرین براٹ نگر میں بھی احتجاج کر رہے ہیں۔ بازار علاقے میں جمع ہوئے نوجوانوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ضلع پولیس دفتر سنسری کے ترجمان ڈی ایس پی چندر بہادر کھڑکا کے مطابق شاہراہ کے پکلی سے لے کر کوشی بیراج کے علاقے تک جگہ جگہ سڑک کو بند کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ اہم چوراہوں پر جمع ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر مقامی انتظامیہ نے اٹہری سے مغرب جانے والی گاڑیوں کو روک دیا۔ تاہم دیوان گنج میں حالات اب معمول پر آ رہے ہیں۔

کپتان گنج میں اتوار کو دو گروپوں کے درمیان ہوئی جھڑپ پر قابو پانے کے لیے پولیس کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے جنوبی علاقے میں پانچ مقامات پر کرفیو نافذ کر دیا۔ اس کے باوجود کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیر کو دن بھر احتجاج جاری رہا۔ منگل کو کرفیو نافذ رہے گا۔

چیف ڈسٹرکٹ آفیسر ایشوری پرساد آریال کے مطابق منگل کی صبح 7بجے تک دیوان گنج گاوں میونسپلٹی اور ہری نگر گاوں میونسپلٹی کے پورے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ہری نگر، بھوٹاہا، کپتان گنج، گھوسکی اور دیوان گنج بازار کے علاقے میں کرفیو بدستور نافذ ہے۔ انتظامیہ نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے نفاذ والے علاقوں میں کوئی بھی اجتماع، جلوس، مظاہرے یا دیگر سرگرمیاں نہ منعقد کریں جس سے امن، سلامتی اور امن عامہ پر منفی اثر پڑے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande