دہلی کے راج گھاٹ پہنچ کر سونم وانگچک اور ان کی اہلیہ نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔ گروگرام کے میدانتا اسپتال سے چھٹی ملنے کے فوراً بعد ماہر ماحولیات سونم وانگچک اپنی اہلیہ گیتانجلی انگمو کے ساتھ پیر کو راج گھاٹ پہنچے اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سونم وانگچک نے نامہ نگاروں سے کہا،”میں تحریک
WANGCHUK-VISIT-RAJGHAT-TRIBUTE


نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔ گروگرام کے میدانتا اسپتال سے چھٹی ملنے کے فوراً بعد ماہر ماحولیات سونم وانگچک اپنی اہلیہ گیتانجلی انگمو کے ساتھ پیر کو راج گھاٹ پہنچے اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سونم وانگچک نے نامہ نگاروں سے کہا،”میں تحریک ختم ہونے کے بعد باپو کے تئیں اظہار تشکر کرنا چاہتا تھا۔ میں ان تمام ہم وطنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پرامن تحریک میں حصہ لیا۔ میں انہیں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ گاندھی جی کے دکھائے ہوئے راستے کی آج بھی اتنی ہی معنویت ہے جتنی کہ 100 سال پہلے تھی۔ اس لیے اپنے عزم کو پورا کرنے کے لئےہمیں پرامن طریقے سے اپیل کرنی چاہیے۔“

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بارے میں وانگچک نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ایک بار استعفیٰ منظور ہونے کے بعد اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور ملک میں بامعنی تبدیلی کی شروعات ہو گی۔ صحت مند بات چیت اور باہمی احترام کے ذریعے ہی ہم صحیح نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ بہتر غور وخوض کےبعد ملک اس نظام کو اپنائے جو اس کے لئے سب سے موزوں ہو۔

قابل ذکر ہے کہ وانگچک نے دہلی کے جنتر منتر پر 37 دن تک جاری رہنے والے سی جے پی طلبا کے احتجاج کے دوران 26 دن تک بھوک ہڑتال کی۔ اس دوران طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بعد میں انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے انہیں آج چھٹی دے دی گئی۔

یہ احتجاج نیٹ پیپر لیک ہونے پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے گزشتہ ہفتہ کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ سی جے پی نے مستقبل میں ایسی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے ملک کے تعلیمی اور امتحانی نظام میں تبدیلیوں کا بھی مطالبہ کیا۔ حکومت نے ابھی تک طلبا کو اس مطالبے کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande